خوف خدا سے دل خالی ہونے کے باعث معاشرے میں پھیلا بڑے پیمانے پر شر و فسادبرپا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiخوف خدا سے دل خالی ہونے کے باعث معاشرے میں پھیلا بڑے پیمانے پر شر و فسادبرپا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 دوسروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے سے خود غرضی ،نفس پرستی،حوس پرستی پیدا ہو تی ہے جس کا علاج خدا کا خوف اور تقویٰ ہے ،یہ قرآن کا مہینہ ہے قرآن کا حق یہ ہے کہ اس کا نظام نافذ کیا جائے پاکستان کا قیام رمضان المبارک کی 27وی شب کو عمل میں آیا جو تاریخی واقعہ ہے اور اس سے بے وفائی کے نتیجے میں آج یہاں مشکلات اور مصائب ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے کردار کی اصلاح کریں پورے اعتماد کے ساتھ یہ دعوت عوام الناس تک پہنچائیں آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ہٹیاں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ خوف خدا سے دل خالی ہونے کے باعث معاشرے میں پھیلا بڑے پیمانے پر شر و فسادبرپا ہے،دوسروں کے حقوق کا خیال نہ رکھنے سے خود غرضی ،نفس پرستی،حوس پرستی پیدا ہو تی ہے جس کا علاج خدا کا خوف اور تقویٰ ہے ،یہ قرآن کا مہینہ ہے قرآن کا حق یہ ہے کہ اس کا نظام نافذ کیا جائے پاکستان کا قیام رمضان المبارک کی 27وی شب کو عمل میں آیا جو تاریخی واقعہ ہے اور اس سے بے وفائی کے نتیجے میں آج یہاں مشکلات اور مصائب ہیں جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے کردار کی اصلاح کریں پورے اعتماد کے ساتھ یہ دعوت عوام الناس تک پہنچائیں آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع ہٹیاں کے نومنتخب امیر پروفیسر شوکت کی حلف برداری اور تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نومنتخب امیر ضلع پروفیسر شوکت سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،حلف برداری کی تقریب و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ روزہ برائیوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا درس دیتا ہے ،تقویٰ اور قرآن سے تعلق جوڑنے کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ یہ ساری مشق اس لی کروائی جارتی ہے تا کہ ایک بڑے مقصد اور بڑے جہاد کے لیے مسلمانوں کو تیار کیا جا سکے وہ بڑا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کا قیام ہے ہمارا معاشرہ ظلم نا انصافی کرپشن کا دلدادہ ہوچکا ہے بیس کیمپ کے حکمرانوں نے اصلاح احوال کرنے کے بجائے مزید خرابیاں پیدا کر دی ہیں تحریک آزادی کشمیر میں حقیقی رول ادا کرنے کے بجائے اس کو بھولا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں ظلم نا انصافی کرپشن میرٹ کی پامالی کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں جس نے معاشرے کی چولیں ہلا کررکھ دی ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی اور پائیدار اسلامی انقلاب کے لیے اٹھی ہے اور اسی سمت اس کے قدم اٹھ رہے ہیں کارکنان جماعت اپنی صفوں کو مضبوط کریں عوام الناس کو اپنی صفوں میں شامل کریں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی اصلاح کریں تا کہ یہاں ایک حقیقی اسلامی فلاحی معاشرہ اور ریاست قائم کی جا سکے اسی میں ہمارے مسائل کا حل بھی ہے اور کشمیر کی آزادی کی منزل بھی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر