{AF}
آغوش الخدمت لاکھوں یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے کر قوم کی بے مثال خدمت کررہی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن نبی ؐ نے فرمایا کہ میرے ساتھ ایسے ہو گاجیسے ہاتھ کی دو انگلیاں جڑی ہوئی ہیں،آغوش الخدمت نہ ہوتی تو ہزاروں یتیم بچے تعلیم سے محروم ہو کر ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں پر مشکل زندگی گزار رہے ہوتے،مخیر حضرات کے تعاون سے یہ ادارے چل رہے ہیں اور وہ دل کھول کر ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں ،حکومت کی عدم توجہی کے باعث سینکڑوں سکول تا حال تعمیر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے نہ صرف یتیم بچے بلکہ دیگر بچے بھی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں OICکی اپیل پر ورلڈ آرفن ڈے منایا گیا تا کہ لوگوں کو ترغیب دی جا سکے کہ وہ اپنا دست تعاون بڑھائیں ،آغوش الخدمت کی طرف سے دئیے گئے چیرٹی ڈنر کے موقع پر لاہور سے تشریف لانے والے اختر عباس ،نثار احمد شائق،انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق،تحریک انصاف ضلع باغ کے صدرافتخار لطیف،راجہ فاروق،نثار صابر،خرم فاروق،خالد کھوکھر،طاہر عباسی ،راجہ طاہر ،پروفیسر راجہ عتیق،راجہ ریاض ،راجہ مقبول سمیت دیگر قائدین کا خطاب باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ الخدمت پاکستان بلاتفریق مذہب رنگ ونسل انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے آفات سے بچاؤ صحت تعلیم صاف پانی کفالت یتامیٰ میں کام کر رہی ہے گزشتہ سال دو ارب روپے کی مدد سے95 لاکھ سے زائد افراد الخدمت کے ان منصوبوں سے مستفید ہوئے جبکہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت آزادکشمیر اور پاکستان میں سولہ کڑور روپے کی مالیت سے چار ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔ جبکہ مزید چھ ہزار یتیم بچوں کی کفالت اس سال کی جائے گی الخدمت کا ملک بھر میں خدمت کے کاموں کا ایک وسع نیٹ ور ک ہے آغوش الخدمت مثالی ادارہ ہے ۔ آغوش الخدمت لاکھوں یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ سرانجام دے کر قوم کی بے مثال خدمت کررہی ہے،یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن نبی ؐ نے فرمایا کہ میرے ساتھ ایسے ہو گاجیسے ہاتھ کی دو انگلیاں جڑی ہوئی ہیں،آغوش الخدمت نہ ہوتی تو ہزاروں یتیم بچے تعلیم سے محروم ہو کر ہوٹلوں اور پٹرول پمپوں پر مشکل زندگی گزار رہے ہوتے،مخیر حضرات کے تعاون سے یہ ادارے چل رہے ہیں اور وہ دل کھول کر ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں ،حکومت کی عدم توجہی کے باعث سینکڑوں سکول تا حال تعمیر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے نہ صرف یتیم بچے بلکہ دیگر بچے بھی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں OICکی اپیل پر ورلڈ آرفن ڈے منایا گیا تا کہ لوگوں کو ترغیب دی جا سکے کہ وہ اپنا دست تعاون بڑھائیں ، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے آغوش الخدمت کی طرف سے دئیے گئے چیرٹی ڈنر کے موقع پربحثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان کے ممتاز سکالر اختر عباس،امیر ضلع باغ نثار احمد شائق،ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر راجہ ریاض،الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق،ہیومن اپیل کے کنٹری ڈائریکٹر نثار صابر،انجمن تاجران کے صدر حافظ طارق محمود ، اشرف بلال،مولانا ہدائت اﷲ، پی ٹی آئی ضلع باغ کے سردار افتخار لطیف ،الخدمت ضلع باغ کے صدر خالد کھوکھر،معروف صحافی طاہر عباسی،راجہ طاہر گلزار ،راجہ عتیق،راجہ مقبول سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں اس وقت 40لاکھ یتیم بچے موجود ہیں جن کی کفالت کے لیے حکومتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،آغوش الخدمت نے آگے بڑھ کر ان یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے جو بہت بڑا کارنامہ اور سماجی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں یتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتا ہے اور نبی ؐ نے فرمایا یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن میرے ساتھ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بے سہارا یتیم بچوں اور غریب لوگوں کی کفالت کرے مگر بد قسمتی سے ہماری ریاست فلاحی ریاست نہیں ہے اس لیے وہ اپنے فرائض سے غافل ہے جماعت اسلامی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہدکررہی ہے تا کہ اسلامی فلاحی ریاست اپنے فرائض احسن انداز سے نبھا سکے ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر لوگوں نے بڑی تعداد میں آغوش الخدمت کے لیے نقد عطیات جمع کروائے۔