رمضان المبارک برائیوں سے بچنے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے خوب استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidرمضان المبارک برائیوں سے بچنے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے خوب استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ خود بھی قرآن و سنت کی تعلیمات اپناتے اور دوسروں تک پہنچاتے،غیر مسلموں تک اسلام کی دعوت پہنچانا ہماری ذمہ داری تھی مگر المیہ یہ ہوا کہ خود امت مسلمہ اپنی ذمہ داری نہ صرف بھول گئی بلکہ اسلام پر چلنے کے بجائے مغرب کی غلام بن گئی جس کا نتیجہ ہے کہ آج پوری امت شدید مشکلات مصائب اور اﷲ کی پکڑ میں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برائیوں سے بچنے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے خوب استفادہ کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے کارکن خود بھی قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں ،انہوں نے کہا کہ یہ امت اﷲ تعالیٰ نے اس لیے بھیجی تھی کہ وہ اس دھرتی پر اﷲ کے قانون کی رٹ قائم کرے گی اور باقی باطل نظام ہائے زندگی کو ختم کرے گی بھائی چارے اخوت اور محبت کی دعویدار یہ امت آج دین سے دوری کی وجہ سے ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہی ہے یہ اﷲ کا سب سے بڑا عذاب ہے انہوں نے کہا کہ جب کوئی قوم یا گروہ اﷲ سے بغاوت کرتا ہے اﷲ تعالیٰ اس پر بھوک او ر خوف کا عذاب مسلط کر دیتا ہے آج امت مسلمہ پر بھوک اور خوف کا عذاب مسلط ہے اس سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ پوری امت قرآن وسنت کی طرف لوٹ آئے مغرب کی غلامی سے نکل آئے تاکہ اﷲ تعالیٰ اس پر رحم کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر