قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ اور غالب کیا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiقرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ اور غالب کیا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

 فسطائی نظام کے خلاف روزہ جہاد کا درس دیتا ہے ،قرآن سے لاتعلق ہونے کے باعث آج پوری امت شدید خانہ جنگی اور مسائل کا شکار ہے اسلامی تاریخ میں یوم بدر رمضان المبارک میں ہوا محمد بن قاسم نے رمضان المبارک میں سند ھ فتح کر کے اسلام کا دروازہ کھولا تھا پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک میں ہوا یہ سارے تاریخی سلسلے جہاد کا درس دیتے ہیں جہاد ہی کے ذریعے کشمیر آزاد ہو گا اور جہاد ہی امت کو عروج کا راستہ دکھاتا ہے بیرپانی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ اور غالب کیا جائے،فسطائی نظام کے خلاف روزہ جہاد کا درس دیتا ہے ،قرآن سے لاتعلق ہونے کے باعث آج پوری امت شدید خانہ جنگی اور مسائل کا شکار ہے اسلامی تاریخ میں یوم بدر رمضان المبارک میں ہوا محمد بن قاسم نے رمضان المبارک میں سند ھ فتح کر کے اسلام کا دروازہ کھولا تھا پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک میں ہوا یہ سارے تاریخی سلسلے جہاد کا درس دیتے ہیں جہاد ہی کے ذریعے کشمیر آزاد ہو گا اور جہاد ہی امت کو عروج کا راستہ دکھاتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چیڑھان میں راجہ لطیف کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ روزے کا فلسفہ تقویٰ اختیار کرنے کا ہے اﷲ کا قرب حاصل کرنا اور برائیوں سے بچنے کا ہے یہ قرآن کا مہینہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کی جائے اس کے ساتھ تعلق جوڑا جائے اس کو سمجھا جائے اور اس کے دئیے ہوئے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی جائے یہی روزے کا درس ہے ،انہوں نے کہاکہ کشمیر جہاد سے آزاد ہوا ہے باقی کشمیر بھی جہاد سے ہی آزادہوگا امت کے عروج کا واحد راستہ جہاد ہے غزہ بدر سے لے کر آج تک جتنے کامیاب معرکے ہوئے ہیں وہ رمضان المبارک میں ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ جس طرح مسجد کے اندر ہم اﷲ کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں اسی طرح یہ ساری دنیا اﷲ کی مسجدہے اس پر بھی اﷲ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اس کا حکم چلنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں کارکن اس دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر