آزاد کشمیر اسمبلی میں غریبوں کی بات کرنے والا کوئی نہیں،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidآزاد کشمیر اسمبلی میں غریبوں کی بات کرنے والا کوئی نہیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے ذریعے ہی ہم اپنی زندگیوں میں انقلاب لا سکتے ہیں قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان مسائل کا شکار ہیں،مسلکوں ،فرقوں میں تقسیم امت کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے رمضان المبارک کے بابرکت سعادتوں میں ہمیں اپنی زندگی کو درست سمت کی طرف راغب کرنا ہو گا،اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد ہم مسلمان پر فرض ہے،مغرب کا فرسودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی میں انسانیت کی فلاح ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مسائل زدہ عوام رمضان کے مہینے میں اﷲ سے رجوع کرے پوری قوم اجتماعی استغفار کرے انہوں نے کہا کہ رمضان اﷲ کا ہم پر انعام ہے ان بابرکت گھڑیوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے اپنا تعلق زیادہ سے زیادہ قرآن سے مضبوط کرناچاہیے اپنے نفس کے خلاف جہادکرنا چاہیے جس سے ہم فلاح پا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان رمضان المبارک میں جماعت اسلامی کی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل قرآن وسنت میں موجود ہے فرقہ بندی چھوڑ کر اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہمارا مشن ہے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں غریبوں کی بات کرنے والا کوئی نہیں،ہمارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے،عوام قرآن وسنت کی تعلیمات اپنائیں اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر