{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امراء اضلاع کے انتخابات اور منتخب ہونے والوں کا اعلان{/AF}
ضلع باغ سے نثار احمد شائق،پونچھ زاہد رفیق ایڈووکیٹ،کوٹلی عبدالحمید چوہدری،مظفرآباد قاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر اضلاع کے امراء منتخب ہوئے جماعت اسلامی نے اپنی روایت اور دستوری تقاضے کے مطابق امراء اضلاع کا ہر دو سال بعد باقاعدہ انتخاب کروایا جاتا ہے جس میں اراکین جنرل کونسل ووٹ کے ذریعے اپنے ضلع کے امیر کو منتخب کرتے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں امیر جماعت سے لے کر امیر ضلع اور نیچے حلقوں تک باقاعدہ انتخابات کے لیے قیادت کا انتخاب کیا جاتا ہے راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل و ناظم انتخاب ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نئے امراء اضلاع با قاعدہ انتخابات کے ذریعے کثر ت رائے سے منتخب ہوئے ہیں ترجمان کے مطابق ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ ضلع باغ کے اراکین جنرل کونسل نے حفیہ رائے دہی کے مطابق نثار احمد شائق کو امیر ضلع منتخب کیا ہے ،مظفرآباد کے اراکین جنرل کونسل نے قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ کو امیر ضلع مظفرآباد منتخب کیا ہے،ضلع نیلم کے اراکین نے کثر ت رائے سے ممتاز حسین پائر کو امیر ضلع منتخب کیا ہے،ہٹیاں بالا سے پروفیسر شوکت علی خان کو امیر ضلع منتخب کیا ہے،پونچھ سے زاہد رفیق ایڈووکیٹ،سدہنوتی سے سردار حبیب خان،کوٹلی سے عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ ،میرپور سے مولانا عتیق الرحمان،بھمبر سے امجد یوسف چوہدری ،حویلی سے معاذ اﷲ کو منتخب کیا ہے مہاجرین مقیم پاکستان میں سے ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی،ضلع اسلام آباد مولانا خالد عمران خالد ضلع لاہور اعجاز احمد کیانی کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ،کراچی اور گلگت بلتستان کے امراء اضلاع کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی روایت اور دستوری تقاضے کے مطابق امراء اضلاع کا ہر دو سال بعد باقاعدہ انتخاب کروایا جاتا ہے جس میں اراکین جنرل کونسل ووٹ کے ذریعے اپنے ضلع کے امیر کو منتخب کرتے ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں امیر جماعت سے لے کر امیر ضلع اور نیچے حلقوں تک باقاعدہ انتخابات کے لیے قیادت کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔