{AF}
حکومت عوام دوست اور ریاست کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے والا بجٹ پیش کرے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفر آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت روایتی بجٹ پیش کرنے کی بجائے اس بجٹ کو عوام دوست اور ریاست کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے والا بجٹ پیش کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ یہ بیس کیمپ ہے اور بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے بجٹ رکھا جائے،اایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بجٹ میں کشمیری مہاجرین کو بھی شامل کیا جائے،ریاست کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ریاستی وسائل پر توجہ دی جائے ہائیڈل کا شعبہ سیاحت جنگلات معدنیات ایسے وسائل ہیں جن پر توجہ دے کر ریاست کو خود کفیل بنایا جاسکتا ہے ،انھوں نے کہاکہ یہ حکومت کی ناہلی کے ہے کہ اپنے وسائل چھوڑ کراسلام آبا دکی طرف دیکھیں کہ وہ کچھ دیں گے تو نظام چلے گا،انھوں نے کہاکہ غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے کم از کم 50فیصد بجٹ ترقیاتی کاموں کے لیے رکھا جائے۔