جنوبی باغ کے عوام کی طرف سے اسمبلی کی گھیراؤ کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،نثاراحمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqجنوبی باغ کے عوام کی طرف سے اسمبلی کی گھیراؤ کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،نثاراحمد شائق{/AF}

ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثاراحمد شائق نے کہاہے کہ جنوبی باغ سے تھیلے بھر کر ووٹ حاصل کرنے والے سردار قمرالزمان نے کروڑوں روپے بیٹے کی تاج پوشی پر خرچ کیے لیکن جنوبی باغ کی چند کلو میٹر سڑکیں تعمیر نہ کر سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی باغ کے عوام کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جنوبی باغ اور یونین کونسل تھب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے قومی وسائل عیاشیوں پر وزیر اڑا رہے ہیں لیکن یہاں کے عوام شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں سڑکیں سکول کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر صحت نے ملازمین کو بلا کر احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ جلسے کے اخراجات پورے کریں جب کہ ملازمین اپنے حقوق کے لیے ہڑتالوں پر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی باغ کو علیحدہ انتخابی حلقے کی تجویز کی بھی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا حق ہے کہ انہیں الگ حلقہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہے جہاں بھی ان کو ضرورت پڑی ہم ان کے ساتھ ہوں گے اسمبلی کے گھیراؤ میں بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر