{AF}
سراج الحق کی جرت مندانہ موقف سے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا ہے جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے، محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ 10جون کو قائد پاکستان سراج الحق کا کوٹلی میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،کوٹلی کے وکلاء،سول سوسائٹی،اہل دانش پروگرام میں تشریف لائیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے وکلاء کو دعوت دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہیں ان کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کے لیے جماعت اسلامی جو جدوجہد کررہی ہے اس میں اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر انہوں نے وکلاء کو دعوت دی کہ وہ 10جون کو سراج الحق کے پروگرام میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر شریک ہوں ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سیاسی پنڈت جنہوں نے آزاد کشمیر کو مسائلستان میں تبدیل کیا وہ اپنی سیاسی موت مر رہے ہیں جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں کے کرپٹ اور فرسودہ نظام کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ سراج الحق نے ان کشمیریوں سے مثالی اظہار یکجہتی کیا ہے جو پاکستان کا پرچم لے کر مقبوضہ کشمیر میں امڈ آئے ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نہ صرف بے گناہ مسلمانوں کا قاتل ہے بلکہ وہ تمام مذاہب کے مظلوموں کا قاتل ہے اور بھارت کے اندر اقلیتوں کا دشمن اور دہشت گرد ہے۔ راجہ ذاکر خان