{AF}
کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خالص کشمیر کے مسئلے پر قومی کانفرنس بلائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
بھارت اکنامک کوری ڈور اور دہشت گردی کے حوالے سے کئی قومی کانفرسز کر چکا ہے پاکستان کے خلاف اس کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،جنرل راحیل شریف نے واضح اور دوٹو ک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے،سید صلاح الدین کشمیری قوم کے ہیرو اور تحریک آزادی کشمیر کی علامت ہیں ،تحریک آزادی کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جائز جدوجہد ہے ،نریندر مودی خود دہشت گرد ہے جن کو یورپ اورامریکہ میں داخلے پر پابندی تھی آج تحریک آزادی کشمیرکو بدنام کررہے ہیں،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے واضح اور دوٹو ک موقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، حکومت مہاجرین کے مسائل فوری حل کرے مظفرآباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خالص کشمیر کے مسئلے پر قومی کانفرنس بلائیں،بھارت اکنامک کوری ڈور اور دہشت گردی کے حوالے سے کئی قومی کانفرسز کر چکا ہے پاکستان کے خلاف اس کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،جنرل راحیل شریف نے واضح اور دوٹو ک موقف اختیار کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے،سید صلاح الدین کشمیری قوم کے ہیرو اور تحریک آزادی کشمیر کی علامت ہیں ،تحریک آزادی کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جائز جدوجہد ہے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کے واضح اور دوٹو ک موقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،نریندر مودی خود دہشت گرد ہے جن کو یورپ اورامریکہ میں داخلے پر پابندی تھی آج تحریک آزادی کشمیرکو بدنام کررہے ہیں حکومت مہاجرین کے مسائل فوری حل کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ عقیل الرحمان اور نذیر شاہ کے ہمراہ مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کے اصل چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے ایک بھرپور سفارتی مہم کا اہتمام کرے،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے پاکستان میں تخریب کاری کر کے اس کو عدم استحکام کا شکار کررہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہاہے ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے عزائم اور با الخصوص نریندر مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا جائے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم لے کرکشمیری میدان میں نکل آئے ہیں اور آزاد کشمیر میں چند ہزار مہاجرین کے مسائل حل نہ کرنا حکومت کے لیے ڈوب مرنے کامقام ہے،انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مہاجرین کے لیے بجٹ مختص کیا جائے،کشمیر لبریشن سیل جو اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا اس کو اس کام پرلگایا جائے نہ کہ اس کے پیسوں پر مشیروں اور کو آرڈینٹرز کی فوج کو نواز جائے حکومت مہاجرین کے گزارہ الاونس میں اضافہ کرے ،بجٹ میں تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے رقم مختص کرے جو رقم پاکستان کی سابقہ حکومت لے گئی تھی اس کی واپسی کا بندوبست کیا جائے،نوجوانوں کے روزگار کے لیے بجٹ مختص کیا جائے متاثرین منگلا کے معاوضے ادا کیے جائیں متاثرین زلزلہ اور سیلاب سے لوگوں کو ابھی تک معاوضے نہیں ملے اور چند جیالوں کو نوازہ گیا ہے بجٹ میں رقم مختص کی جائے انہوں نے کہاکہ مدارس جو دین کی خدمت کررہے ہیں ان کے لیے بھی بجٹ مختص کی جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سیاسی قیادت کشمیر پر واضح اور دوٹو ک پالیسی اختیار کرے اور بھارت کے عزائم کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی بنائے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے عزم کررکھا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنایاجائے گا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے نریندر مودی کے خلاف پاکستان کے پرچم لہرا کر ریفرنڈ م کر دیا ہے ۔