{AF}
گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کے سوا آزاد کشمیر کا کوئی سیاسی لیڈر وہاں نہیں گیا، محمد غالب{/AF}
ڈڈیال ( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کے سوا آزاد کشمیر کا کوئی سیاسی لیڈر وہاں نہیں گیا جس سے ان لیڈروں کی اوقات اور دائرہ کار معلوم ہو گیا ہے آزاد کشمیر کے نام نہاد لیڈر جو قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان کا حال یہ ہے کہ وہ مظفرآباد سے آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں ہیں گلگت بلتستان اگر کشمیر کا حصہ ہے تو آزاد کشمیر کی دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے کر اس وحدت کو ثابت کرنا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،واضح رہے کہ تحریک کشمیر یورپ کے صدر آج کل آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برطانیہ اوریورپ میں تحریک کشمیریورپ اس کوشش میں ہے کہ وہ بھارت کو یورپ میں بے نقاب کرے گی اس کے مظالم دنیا کے سامنے لائے گی لیکن ہمیں یورپ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جب آزاد ریاستوں کے دو حصے ہیں لیکن عملاً ان دونوں حصوں میں جماعت اسلامی کے سوا کسی دوسری جماعت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے اس کے لیڈر گلگت بلتستان نہیں جا سکتے انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کردارادا کرنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کو کامیاب کریں تا کہ وہ وحدت کشمیر اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے کردار کو اور موثر کر سکیں اس وقت وحدت کشمیر اور تحریک آزاد ی کشمیر کی واحد علامت عبدالرشید ترابی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یورپ کے ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کررہے ہیں ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔