آمدہ جنرل الیکشن نادرا ریکارڈ کے مطابق فہرستیں مرتب کی جائیں،نورالباری

{AF}noor ul bariآمدہ جنرل الیکشن نادرا ریکارڈ کے مطابق فہرستیں مرتب کی جائیں،نورالباری {/AF}

راولپنڈی(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیرحلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کے لیے بجٹ کااہتمام کرے تا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق درست فہرستیں مرتب کی جا سکیں اور دھاندلی کے امکانات ختم کیے جا سکیں،مہاجرین کے حلقوں میں نادرا ریکارڈ کے ساتھ ساتھ سٹیٹ سبجیکٹ دیکھانا لازمی قرار دیا جائے اور سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق بھی کی جائے تا کہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ والے اس عمل سے باہر ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ کو وزیر بنایا ہوا ہے اور اوپر سینکڑوں کو آرڈنیٹرز اور مشیران قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں اور حکومت یہ کہتی ہے کہ اس کے پاس بجٹ نہیں ہے کہ وہ نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب کرے،انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخابات کے حق میں نہیں ہیں اگر وہ صاف اور شفاف انتخابات کروانا چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق انتخابی فہرستیں مرتب کی جائیں انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں پہنچ چکی ہے اور ہمارا حال ابھی تک یہی ہے کہ ہم انتخابی فہرستیں درست کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے کہ انتخابی فہرستیں درست ہوں گئیں تو انتخابات شفاف ہوں گے اور یہ لوگ شفاف انتخابات کروانے کے قائل نہیں ہیں ،انہوں نے کہ جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک بھرپور مہم چلائے گی جس میں انتخابی اصلاحات کا پورا پیکج شامل ہو گا انہوں نے کہاکہ صاف اور شفاف انتخابات ہی حقیقی قیادت منتخب کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر