{AF}
نریند مودی شکست تسلیم کرکے اپنی آٹھ لاکھ فوج کو زندہ واپس بلوائے ورنہ کشمیراس کا قبرستان بنائیں گے،عبدالرشید ترابی ،سید صلاح الدین {/AF}
قابض بھارتی استعمار کے خلاف کشمیریوں کو مزاحمت کا اقوام متحدہ دیتا ہے،جب تک ایک بھی بھارتی فوج کشمیرمیں موجود ہے جنگ جاری رہے گی،مہاجرین تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں،حکومت نے چند ہزار مہاجرین کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل نہ کرکے اپنے گھناؤنے کردارکا نمایاں کیاہے،چند ہزار مہاجرین کے مسائل حل نہ ہونا حکومت کے لیے باعث شرم ہے،کشمیرلبریشن سیل اور محکمہ بحالیات کی یہی ذمہ داری تھی مگر وہ سب پیسے عیاشیوں پر خرچ ہورہے ہیں،حکومت مہلت دیتا ہوں مسائل حل نہ کیے تو خود ہزاروں افراد کے ساتھ مظرآباد اسمبلی کا گھراؤ کریں،آج راولاکوٹ میں سراج الحق کا استقبال اہل پونچھ دل کھول کرکریں سراج الحق اور جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کی پشتبانی کی باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی اور چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے مشترکہ طور پ کہاہے کہ نریند مودی آٹھ لاکھ قابض فوج کو زندہ دیکھناچاہتاہے تو وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوج کو زندہ واپس بلوالے ورنہ کشمیرکو ہندوستان کی قابض فوج کا قبرستان بنائیں گے،کشمیریوں کو بھارتی ااستعمار کے خلاف مزاحمت کا حق اقوام متحدہ دیتا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیری جائز جدوجہد کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مہاجرین کیمپ باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرمحمدعارف ،شفیع افرازگردیزی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مہاجرین تحریک آزادی کا ہراول دستہ ہیں،حکومت نے چند ہزار مہاجرین کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل نہ کرکے اپنے گھناؤنے کردارکا نمایاں کیاہے،چند ہزار مہاجرین کے مسائل حل نہ ہونا حکومت کے لیے باعث شرم ہے،کشمیرلبریشن سیل اور محکمہ بحالیات کی یہی ذمہ داری تھی مگر وہ سب پیسے عیاشیوں پر خرچ ہورہے ہیں،حکومت مہلت دیتا ہوں مسائل حل نہ کیے تو خود ہزاروں افراد کے ساتھ مظرآباد اسمبلی کا گھراؤ کریں،کل راولاکوٹ میں سراج الحق کا استقبال اہل پونچھ دل کھول کریں سراج الحق اور جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کی پشتبانی کی،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سید صلاح الدین پوری کشمیری قوم کے ہیرو ہیں،بھارت اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے دنیا میں ہاتھ پاؤں ماررہاہے انھوں نے کہاکہ عالمی سطح پر بھارتی کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے کے لیے حکومت پاکستان مہم چلائے اور بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے،انھوں نے کہاکہ آج راولاکوٹ میں دل کھول کرکریں ،انھوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اس ذمہ داری کو پورا کرے،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہاکہ مہاجرین تحریک آزادی کشمیرکا ہراول دستہ ہیں،ان لوگوں نے آزادی کی خاظر اپنے گھر بار چھوڑے آج مشکلات پرداشت کررہے ہیں یہ سب مجاہد ہیں مجاہد اور مہاجر میں کوئی فرق نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ میں حریت کے قائدین کے ہمراہ حکمرانوں سے ملا کہ وہ آپ کے مسائل حل کریں مگر ان کے دل سنگ ہو گئے ہیں،میں اس بارے میں کچھ نہیں کہتا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ یوار ہے بھار ت اس کو نہیں پڑھے گا تو غلطی کرے گا،جب تک ایک بھی بھارتی فوجی یہاں موجود ہے ہمارے جہاد جاری رہے گا۔