{AF}
کشمیریوں کے سروں پر ناپاک قابض بھارتی فوجیوں کے مورچے قومی غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،عبدالرشیدترابی{/AF}
سید صلاح الدین نے آٹھ لاکھ قابض فوج کو عملا مقبوضہ کشمیرکے اندر شکست سے دوچار کیا،سید علی گیلانی اور سید صلاح الدین قومی ہیروز ہیں،یک جون کو راولاکوٹ کی سرزمین پر کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا بھرپورا ستقبال کریں،اہل پونچھ اپنی شاندار تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے وہی کردار اداکریں،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے مصروف جہد ہے،اربوں کے روپے کے منصوبے اور سکیمیں فائلوں میں ہیں زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں،70سالوں سے یہ ٹولہ لوٹ مار میں مصروف ہے ،اس سے خیر کی کوئی امید باقی نہیں ہے عباسپور،تراڑکھل( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے سروں پر ناپاک قابض بھارتی فوجیوں کے مورچے قومی غیرت اور حمیت کے لیے کھلا چیلنج ہیں،سید صلاح الدین نے آٹھ لاکھ قابض فوج کو عملا مقبوضہ کشمیرکے اندر شکست سے دوچار کیا،سید علی گیلانی اور سید صلاح الدین قومی ہیروز ہیں،یک جون کو راولاکوٹ کی سرزمین پر کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان سراج الحق کا بھرپورا ستقبال کریں،اہل پونچھ اپنی شاندار تاریخ کو سامنے رکھتے ہوئے وہی کردار اداکریں،جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے مصروف جہد ہے،اربوں کے روپے کے منصوبے اور سکیمیں فائلوں میں ہیں زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں،70سالوں سے یہ ٹولہ لوٹ مار میں مصروف ہے ،اس سے خیر کی کوئی امید باقی نہیں ہے،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے عباسپور بارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بار کونسل کے صدر شفی شاہیں ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وکلاء اور علماء ،اہل دانش اور غریب عوام مل کر اس کرپٹ اور فرسودا نظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا نہیں تاکہ ہمارے مسائل حل ہوں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی یہ قومی ایجنڈا ہونا چاہیے اس پر پوری قوم کی ایک ہی رائے ہو تاکہ یہ دونوں مشن مکمل ہوں ،انھوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کو آزاد کشمیرمیں اقتدار دیں تو کشمیربھی آزاد کرکے دیں گے اور مسائل بھی حل کریں گے،جماعت اسلامی آزاد خطے کو ایک ایساماڈل بنائے گی جو مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے لیے باعث رغبت ہوگی ،انھوں نے کہاکہ نوجوان ،خواتین ،اور اعوام جب بیدار ہوکر آگے آئیں گے تو مسائل حل ہوں گے،نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا اور قیادت ہمارے پاس ہے جب تک دیانت دار اور باصلاحیت قیادت نہیں ہوگی اس وقت تک یہ ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا،اس لیے وکلاء کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ نظام کی تبدیلی کے لیے ہمارا ساتھ دیں،انھوں نے یکم جون کو راوالاکوٹ میں آکر اپنے قائد کا ستقبال کریں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیرکی آزادی کے لیے پیشیبانی کی ہے مہاجرین کے مسائل ہوں زلزلہ کے مسائل ہوں جماعت اسلامی پاکستان نے مدد کی ہے ،انھوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کرپٹ نظام کو تبدیل کریں اور اﷲ کے دیے ہوئے نظام کو قائم کریں۔دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے تراڑکھل میں اور پھگواٹی میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے عباسپور پریس کانفرنس کی ۔