آزاد خطے کے وکلاء اہل دانش اور غریب عوام کرپٹ فرسودانظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے کے وکلاء اہل دانش اور غریب عوام کرپٹ فرسودانظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 یکم جون کو راولاکوٹ آمد پر کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا تاریخی استقبال کریں،حکومت پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلائے،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتاہے،علاقوں،برداریوں اور پیسوں کی بنیادپر اسمبلیوں میں جانے والے ممبران عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کرنے کی بجائے ذاتی تجوریاں بھرتے ہیں،آزاد خطے میں نہ میرٹ ہے ناانصاف ہے نہ روزگار ہے نہ سڑکیں ہیں نہ سکول اور ہسپتال ہیں تو یہ کیسی حکومت ہے یہ تو تیسری دنیا کا عجوبہ ہے،جس ریاست کے وزراء عزیزوں کو میرٹ پامال کرکے بھرتے کرنے پر لگے ہوں عدلیہ میں تقرریاں میرٹ کے مغائر ہوں وہ انصاف کیسے ملے ہجیرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کے وکلاء اہل دانش اور غریب عوام کرپٹ فرسودانظام کی تبدیلی کو قومی ایجنڈا بنائیں،یکم جون کو راولاکوٹ آمد پر کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا تاریخی استقبال کریں،حکومت پاکستان بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم چلائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر بار سرداراعجاز ایڈووکیٹ،عبدلمنان گوہر،اعجاز نقاش،سردار غلام ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکتاہے،علاقوں،برداریوں اور پیسوں کی بنیادپر اسمبلیوں میں جانے والے ممبران عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کرنے کی بجائے ذاتی تجوریاں بھرتے ہیں،آزاد خطے میں نہ میرٹ ہے ناانصاف ہے نہ روزگار ہے نہ سڑکیں ہیں نہ سکول اور ہسپتال ہیں تو یہ کیسی حکومت ہے یہ تو تیسری دنیا کا عجوبہ ہے،جس ریاست کے وزراء عزیزوں کو میرٹ پامال کرکے بھرتے کرنے پر لگے ہوں عدلیہ میں تقرریاں میرٹ کے مغائر ہوں وہ غریب عوام کو انصاف کیسے ملے گا،ا ن خیالات کو اظہار انھوں نے بار کونسل اور دریں اثناء استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد خطے کے وکلاء اہل دانش اور غریب عوام مل کر اسی طرح تحریک چلائیں جس طرح پاکستان میں عدلیہ اورجمہوریت کی بحالی کی تحریک چلائی گئی تھی،جب تک پوری قوم مل کر تبدیلی کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا نہیں بنائے گی اس وقت تک مسائل حل ہونا درکنار ان میں اضافہ ہوتا چلاجائے گا،انھوں نے کہاکہ میں جہا ں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کا رونا رورہے ہیں،زرداری متاثرین زلزلہ کے 56ار ب روپے لے گئے تھے ابھی تک واپس منتقل نہیں ہوئے ،متاثرین زلزلہ مشکلات کا شکار ہیں،بچے چھتوں کے بغیر شدید گرمی اور شدید سردی میں درختوں کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں غریب عوام کے لیے علاج معالجے کی سہولت نہیں ،سڑک کی سہولت نہیں ،70سال سے سرکس کے مداری قوم کو لوٹ رہے ہیں،جماعت اسلامی قانون وانصاف کی بالادستی اسلام کے غلبے اور کشمیرکی آزادی کا مشن لے کر میدان میں نکلی ہے،عوام ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر