{AF}
آزاد خطے میں تعمیر وترقی میں رکاوٹ بیوروکریسی نہیں خود وزاء ہیں جو تجوریاں بھرنے اور اقرباء پروری کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں،جماعت اسلامی{/AF}
آزاد کشمیرکے بجٹ کا بڑا حصہ وزراء اور مراحات یافتہ طبقے کی نذرہورہاہے ،کرپشن اور میرٹ کی پامالی روکنے والے ریاست کے سنیئر سیکرٹیرز کو رکاوٹ کہنا ناانصافی ہے،کشمیرکونسل کے مالیات اختیارات ختم ہونے چاہیے ،پورے چار سال پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایکٹ 74،میں ترامیم کی فائل دبائے رکھی کہ ان کی حکومت نہ چلی جائے آج وزراء کو یہ کیسے یاد آگیا،آزاد خطے کا وقار مجروح کرنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ترجمان راجہ ذاکرخان نے کہاہے کہ آزاد خطے میں تعمیر وترقی میں رکاوٹ بیوروکریسی نہیں خود وزاء ہیں جو تجوریاں بھرنے اور اقرباء پروری کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں،آزاد کشمیرکے بجٹ کا بڑا حصہ وزراء اور مراحات یافتہ طبقے کی نذرہورہاہے ،کرپشن اور میرٹ کی پامالی روکنے والے ریاست کے سنیئر سیکرٹیرز کو رکاوٹ کہنا ناانصافی ہے،کشمیرکونسل کے مالیات اختیارات ختم ہونے چاہیے ،پورے چار سال پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایکٹ 74،میں ترامیم کی فائل دبائے رکھی کہ ان کی حکومت نہ چلی جائے آج وزراء کو یہ کیسے یاد آگیا،آزاد خطے کا وقار مجروح کرنے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،ا ن خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ دیانت دار اداروں کے سیکرٹیرز چیک نہ لگائیں تو یہ موجودہ وزراء چند دنوں میں لوٹ مار کرکے خزانہ خالی کردیں،انھوں نے کہاکہ جس طرح میرٹ پامال کیا جارہاہے اقرباء پروری کی جاررہی ہے غریب کے لیے ملازمتوں کے دروازے بند ہیں،انصاف کے دروازے بند ہیں نوجوانوں کو پبلک سروس کمیشن سے امید ہوتی تھی وہ بھی برادریوں اور علاقوں کی نذرکردی گیا،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ پورے چار سال کی فہرست نکال کردیں لیں کہ بھرتی ہونے والا وزراء کا عزیزہے زکواۃ اور بیت المال سے پیسے لینے والا وزراء کار شتہ دار ہے،لوکل گورنمنٹ سے منصوبوں کی فہرست نکال کردیں ٹھیکے کن کو ملے ان حالات میں ریاست کے چند دیانتد ار سیکرٹیرز ہی ہیں جو کچھ نہ کررہے ہیں،جماعت اسلامی سیاسی نمائندوں کی اور ممبران کے استحقاق کی حامی ہے لیکن اس سیاسی کلچر کے خلاف ہے جس میں عوام اور ملازمین کی عزت نفس کو مجروح کیا جائے۔