{AF}
سراج الحق غریب عوام کی آواز بن کر درست سمت پر قوم کی رہنمائی کررہے ہیں ،محمودالحسن چودھری{/AF}
10جون کو کوٹلی آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے، راولاکوٹ اور کوٹلی کے عوام تاریخی استقبال کریں گے ،صحت اور تعلیم صرف پیسوں کو کھیل بن چکا ہے ،غریب کے لیے نہ صحت ہے نہ تعلیم ،70سالوں سے غریبوں کو لوٹنے والے اب بھی بس کرنے کوتیار نہیں ،عوام جاگ جائیں علاقوں برداریوں کے نعرے لگانے والوں کا احتساب کریں کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر محمودا لحسن چودھری نے کہاہے کہ سراج الحق غریب عوام کی آوازبن کے قوم کی درست سمت رہنمائی کررہے ہیں جون کو کوٹلی آمد پر فقید المثال استقبال کریں گے، راولاکوٹ اور کوٹلی کے عوام تاریخی استقبال کریں گے ،صحت اور تعلیم صرف پیسوں کو کھیل بن چکا ہے ،غریب کے لیے نہ صحت ہے نہ تعلیم ،70سالوں سے غریبوں کو لوٹنے والے اب بھی بس کرنے کوتیار نہیں ،عوام جاگ جائیں علاقوں برداریوں کے نعرے لگانے والوں کا احتساب کریں،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت ہی ہمارے مسائل کی جڑ ہے ،جب یہ نظام اور اس قیادت کو تبدیل نہیں کریں گے اس وقت تک عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوتا چلاجائے گا،انھوں نے کہاکہ سراج الحق پاکستان میں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور تحریک آزادی کشمیرکے پشتبان بھی ہیں،جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کی پشتبانی کی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کے محسن سراج الحق تاریخی دورہ کررہے ہیں اہل کوٹلی ان کا پھرپور استقبال کریں گے۔