{AF}
بھارت کے وزیر داخلہ خفت مٹانے اور مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام میں اضافے کی باتیں کے اعلانات کررہے ہیں عالمی برادری اور پاکستان حکومت اس کا سخت نوٹس لے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیرشیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہبھارتیوں کو اگر پاکستانی پرچم برداشت نہیں ہوتے تو کشمیریوں کو آزاد کریں کشمیری روز آزادی کو اعلان کرتے ہیں اور بھارتی قابض فوج تینکوں اور توپوں سے ان کو غلام بنائے ہوئے ہے،آزاد حکومت آمدہ بجٹ میں مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ کرے تاکہ وہ یہاں سکون محسوس کریں اور اپنی آزادی کے لیے یکسو ئی سے کام کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کے مسائل ہیں جن کو حل کرنا ضروری ہے آزاد حکومت اپنے سر سے اتار کر پاکستان حکومت کے ذمہ لگادیتی ہے اور پاکستان حکومت سمجھتی ہے کہ مہاجرین کے مسائل حل کرنا آزادحکومت کی ذمہ داری ہے اس مخمصے کو ختم کرکے مسائل حل کیے جائیں اور مہاجرین کے لیے رہائش اور ان کے گزارا لاؤنس میں اضافہ کیا جائے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بھارت نے جارحیت کی تو اس کو جواب دیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ بھارت جھنڈے لہرانے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکے اندر مظالم میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اس کو نوٹس لیا جانا چاہیے اور بھارت کے عزائم کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔