یکم جون کو باغ سے عبدالرشید ترابی کی قیادت میں ایک قافلہ راولاکوٹ جائے گا،نثار شائق

{AF}nisar ahmed shaiqیکم جون کو باغ سے عبدالرشید ترابی کی قیادت میں ایک قافلہ راولاکوٹ جائے گا،نثار شائق {/AF}

محکمہ برقیات کے اہل کاروں نے بوگس اور جعلی بلات تھماکر عوام کو تنگ کرنے کا رویہ نہ بدلاتو راست اقدام پر مجبور ہوں گے،محکمہ برقیات اور حکومت پورا سال کچھ کام نہیں کرتی اور سال کے آخر میں کروڑ روپے کے جعلی بلات کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے عوام کو تنگ کیا جاتا ہے جو بلات جائز ہیں وہ لیں عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے جو بھی اہل کار عوام کو جعلی بل دے رہاہے وہ جماعت اسلامی کے دفتر آئے ہم ایسے افراد کو ٹھیک کریں گے باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار شائق نے اعلان کیاہے کہ یکم جون کو امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی کی قیادت میں ایک قافلہ راولاکوٹ جائے گا،جو اس پروگرام میں خوشی سے شرکت کرنا چاہے وہ رابطہ کرے،یہ پروگرام صرف پونچھ کا ایک اگر کوئی خوشی سے اس پروگرام میں شریک ہوناچاہتاہے کہ تو وہ شریک ہوسکتاہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور متاثرین بلات برقیات سے خطابھ کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت اور محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرلے اور اپنے اہل کاروں کو ہدایت جاری کرے کہ وہ جائز بلات تو لیں مگر ناجائز لوگوں پرپیسے بٹورنے لیے بلات دے ررہے ہیں وہ اگر باز نہ آئے اور کسی نے اس کو نوٹس نہ لیا تو جماعت اسلامی راست اقدام کرے گی،انھوں نے کہا ریونیوکے ایکس سی این سے بات ہوئی ہے اور وزیر برقیات سے بات کروگا چیف سیکرٹری بھی ان اہل کاروں پر نظر رکھیں یہ خود پیسے بناررہے ہیں اور جعلی بلات دے کر عوام کو تنگ کررہے ہیں،انھوں نے اعلان کیا کہ ایسے افراد جن کو برقیات اہل کاروں نے جعلی اور بوگس بل دیے ہیں وہ جماعت اسلامی کے دفتر آئیں اور ثبوت ساتھ لائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر