{AF}
کرپٹ اورظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف سراج الحق کا دورہ دسنگ میل ثابت ہوگا،ڈاکٹر خالد {/AF}
قومی وسائل لوٹنے کے ریکارڈ قائم کرنے کی دورڑ لگی ہوئی ہے،تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے،52ارب میں سے صرف 10 ارب تعمیر وترقی کے لیے رکھے گئے تھے وہ بھی ٹھیکداروں کی جیبوں کی نذر ہوچکے ہیں،سڑکیں کھڈرات ،سکول چھتوں کے بغیر ہسپتال اثاثہ قدیمہ کا نقشہ پیش کررہے ہیں،اہل پونچھ یک جون کو اپنے مہمان قائدین کا فقیدالمثال استقبال کریں راولاکوٹ( پ ر)جماعت سلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہپٹ اورظلم پر مبنی استحصالی نظام کے خلاف سراج الحق کا دورہ دسنگ میل ثابت ہوگا،قومی وسائل لوٹنے کے ریکارڈ قائم کرنے کی دورڑ لگی ہوئی ہے،تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے،52ارب میں سے صرف 10 ارب تعمیر وترقی کے لیے رکھے گئے تھے وہ بھی ٹھیکداروں کی جیبوں کی نذر ہوچکے ہیں،سڑکیں کھڈرات ،سکول چھتوں کے بغیر ہسپتال اثاثہ قدیمہ کا نقشہ پیش کررہے ہیں،اہل پونچھ یک جون کو اپنے مہمان قائدین کا فقیدالمثال استقبال کریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سراج الحق کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ کرپش میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کے خلاف جماعت اسلامی جہاد کررہی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں،انھوں نے کہاکہ آج جن مسائل سے ہم دورچار ہیں وہ اسی نام نہاد قیادت کی پیدا کردہ ہیں،جب تک اس نظام اور اس قیادت کو بدلیں گے نہیں اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام اور کرپٹ قیادت بدلنے کی کوشش کررہی ہے ،انھوں نے کہاکہ یک جون کو پونچھ کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔