{AF}
غریب عوام کا خون چوسنے والے استحصالی نظام کوٹینکوں اور توپوں سے نہیں ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے تبدیل کیا جاسکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}
گلگت شہر کے تمام مظلوم عوام جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں جیت کر سیٹ تحفے میں امیر جماعت کو پیش کرو گا،حیبیب الرحمان عوام علاقوں برادریوں اور فرقوں کی بنیاد پر نہیں صلاحیت اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں یہ استحصالی ٹولہ انجام سے دوچار ہوسکتاہے70سال سے قومی دولت لوٹنے والوں کا 8جون کو یوم حساب ہوگا،جماعت اسلامی کے قائد قاضی حسین احمد نے درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر تمام مسالک اور فرقوں کو ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر جمع کیا اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے جنگ لڑی ہے،اور جب تک یہاں کے عوام کو باعزت اور بااحتیار نظام حکومت نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہم آپ کے ساتھ ہیں جماعت اسلامی پاکستان اورجماعت اسلامی آزاد کشمیرآپ کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں پہرا دے گی گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ غریب عوام کا خون چوسنے والے استحصالی نظام کوٹینکوں اور توپوں سے نہیں ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے تبدیل کیا جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت شہر حلقہ 2سے جماعت اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انتخابی جلسہ سے امیدوار حبیب الرحمان نے کہاکہاکہ گلگت شہر کے تمام مظلوم عوام جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں جیت کر سیٹ تحفے میں امیر جماعت کو پیش کرو گا،اس موقع پر نظام الدین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام علاقوں برادریوں اور فرقوں کی بنیاد پر نہیں صلاحیت اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں یہ استحصالی ٹولہ انجام سے دوچار ہوسکتاہے70سال سے قومی دولت لوٹنے والوں کا 8جون کو یوم حساب ہوگا،جماعت اسلامی کے قائد قاضی حسین احمد نے درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر تمام مسالک اور فرقوں کو ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر جمع کیا اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے،جماعت اسلامی نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حصول کے لیے جنگ لڑی ہے،اور جب تک یہاں کے عوام کو باعزت اور بااحتیار نظام حکومت نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہم آپ کے ساتھ ہیں جماعت اسلامی پاکستان اورجماعت اسلامی آزاد کشمیرآپ کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں پہرا دے گی،انھوں نے کہاکہ گلگت شہر کے تمام طبقات بلاتخصیص ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کی توقعات پر پورا تریں گے جماعت اسلامی نے جو خدمات انجام دی ہیں اس کو یہ پورا شہر گواہ ہے،جب بھی فرقہ پرستی کی آ گ لگائی گئی جماعت نے کردار اد ا کیا گندم سبسڈی کی تحریک میں جماعت اسلامی کی قیادت نے پوری تحریک کی قیادت کی اور مجھے یہاں کی قیادت نے کہاکہ تو وفاق سے بات کی اور آپ کے لیے ریلیف فراہم کروایا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اب وقت ہے کہ آپ چوروں کو نہیں لٹیروں کو نہیں امانت دار قیادت کو ووٹ دیں آپ کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے یہی قیادت جدوجہد کرے گی اور حل ہوں گے۔