کرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل ہوں گے نہ ہی انہیں ان کے حقوق ملیں گے۔نور الباری

{AF}noor ul bariکرپٹ نظام کے ہوتے ہوئے عوام کے مسائل حل ہوں گے نہ ہی انہیں ان کے حقوق ملیں گے۔نور الباری{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) نائب امیر جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نور الباری نے کہا ہے کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے دیانتدار اور مخلص قیادت کا انتخاب کریں ۔ جماعت اسلامی کا ماضی بے داغ ہے ‘ جس کی قیادت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ عوام ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظام سے نجات حاصل کریں ۔ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دے کر انقلاب کی بنیاد رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزستہ روز جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے اجتماع اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ‘ امیر ضلع فاضل تبسم ‘ حریت رہنما غلام محمد صفی‘ ڈاکٹر عصمت اﷲ نے بھی خطاب کیا ۔ نور الباری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت پر درست فیصلہ عوام کی مشکلات کم کر سکتا ہے ۔ عوام اپنے سروں پر مسلط کرپٹ اور فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی انتخابات اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام با کردار اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا قائدانہ کردار ادا کیا ہے ۔ قدرتی آفات ‘ زلزلہ اور سیلاب میں کارکنان جماعت اسلامی نے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے۔ آج بھی ظلم و نا انصافی کے خلاف جماعت اسلامی میدان میں ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں اور آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کشمیر مقیم پاکستان کے مسائل کے حوالے سے ہر سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں ۔ مرکزی حکومت مہاجرین کشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور ان کا احساس محرومی ختم کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر