بھارت نے سید علی گیلانی کو بیٹی کی عیادت کے لیے پاسپورٹ نہ دے کر جمہوریت کے لبادے میں اپنا اصل چہرے دیکھادیا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanبھارت نے سید علی گیلانی کو بیٹی کی عیادت کے لیے پاسپورٹ نہ دے کر جمہوریت کے لبادے میں اپنا اصل چہرے دیکھادیا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفر آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت کا یہ اقدام قابل مذمت اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے چیلنج ہے،عالمی ادارے اورحکومت پاکستان اس کو نوٹس لیں اور بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں،ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی اور سید صلاح الدین پوری قوم کے ہیرو ہیں بھارت مذموم ہتھکنڈوں سے ان کے اراروں میں کمی نہیں لاسکتے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بھارت یہ غلط فہی دل سے نکال دے کہ وہ ظلم اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو غلام رکھ سکتا ہے بھارت کو آج نہ تو کل کشمیرسے اپنا بستر گول کرنا ہوگا،جس تحریک کی پشت پر پانچ لاکھ شہداء کو خون ہو وہ ناکام نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اس کی قیادت کرنے والے بک سکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت کے اس غیر انسانی رویے کے خلاف رآواز بلند کرے اور اس کو بے نقاب کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر