یکم جون کو سراج الحق کا دورہ راولاکوٹ نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidیکم جون کو سراج الحق کا دورہ راولاکوٹ نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمودنے کہاہے کہ اہل پونچھ سراج الحق کا فیقد المثال استقبال کریں گے،پونچھ کے شہداء کا قرض ہے کہ جن مقاصد کے لیے انھوں نے جان دی وہ وپورا کیا جائے جماعت اسلامی شہداء کے مشن کی تکمیل کی جنگ لڑ رہی ہے،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سراج الحق کے دورے کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیراور پاکستان میں مسائل کی اصل جڑ وہ قیادت ہے جو گزشتہ 65برسوں سے قوم کو دھوکہ دے رہی ہے اور قوم بھی مسلسل دھوکہ کھارہی ہے،انھوں نے کہاکہ میڈیا کے اس دور میں بھی اگر قوم دھوکہ کھائے گی تو اس کا پھر اﷲ ہی حافظ ہے،انھوں نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کے چہرے سب کے سامنے ہیں،انھوں نے کہاکہ قوم مزید قومی لیٹروں کو مہلت اور وقت نہ دے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں،انھوں نے کہاکہ یکم جون کو پانچھ کی تاریخ کا بڑا استقبال ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر