عالمی استعمار امت مسلمہ کو مسلکوں اور فرقوں کی دلدل میں دھکیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi عالمی استعمار امت مسلمہ کو مسلکوں اور فرقوں کی دلدل میں دھکیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 گزشتہ 65 سالوں سے مختلف نعروں اور وعدوں کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال ہوتا رہا ہے، اس خطے کے عوام کو فرقہ واریت کی بند گلی سے نکل کر وحدت امت کی طرف بڑھنا ہوگا،عوام آنے والے الیکشن میں نیک صالح اور دیانت دار امیدواران کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں، ووٹ ایک امانت اور گواہی ہے ، گواہی کا استعمال درست کیا جائے ،اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ کراچی میں سانحہ پاکستان ور چین کی دوستی اور اقتصادی راہداری کے خلاف سازش کے طور پررا نے کیا گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی استعمار امت مسلمہ کو مسلکوں اور فرقوں کی دلدل میں دھکیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے،گزشتہ 65 سالوں سے مختلف نعروں اور وعدوں کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال ہوتا رہا ہے، اس خطے کے عوام کو فرقہ واریت کی بند گلی سے نکل کر وحدت امت کی طرف بڑھنا ہوگا،عوام آنے والے الیکشن میں نیک صالح اور دیانت دار امیدواران کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں، ووٹ ایک امانت اور گواہی ہے ، گواہی کا استعمال درست کیا جائے ،اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ کراچی میں سانحہ پاکستان ور چین کی دوستی اور اقتصادی راہداری کے خلاف سازش کے طور پررا نے کیا،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے سماعیلی کمیونٹی کے عمائدین اور مرکزی ذمہ داران سے کراچی سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء عبدالرشیدترابی نے ضلع گلگت میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواران کے انتخابی مہم کے دوران کارنرمیٹنگز سے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے اسماعیلی کیونٹی سے کہاکہ وہ ان کے دکھ میں شریک ہیں اور سب مل کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ بھارت اس خطے میں سازش کررہاہے تاکہ یہ خطہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے،بھارت کو پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے معاہدے اور اقتصادی راہداری سے تکلیفـ تھی ،گلگت میں جماعت اسلامی کے امیدواران کی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پیسوں کی بنیاد پر جو لوگ الیکشن جیت کر اسمبلی کا حصہ بنتے ہیں ان کا ایجنڈا عوامی مسائل نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنا پیسہ پورا کرنے کے لیے لوٹ مار کو ہی اپنا نصب العین بناتے ہیں اور کرپشن کا بازار گرم کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ اس کا علاج یہ ہے آج آپ اچھے اور دیانت دار افراد کو ووٹ دیں ان کو منتخب جو باکردار اور امانت دار ہوں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے باکردار اور دیانتدار اور علیٰ تعلیم یافتہ افراد کو میدان میں اتار اہے آپ ان کو اسمبلی میں پہنچائیں تاکہ آپ کے مسائل حل ہوں،انھوں نے کہاکہ جب تک پوری قوم مل کرا س کرپٹ نظام کو تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،اس موقع پر حبیب رحمان امید وار ،شیر علی خان امیدوار اور نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر