چیف الیکشن کمشنر ضلع استور میں پیسوں کی بنیاد پر ضمیر خریدنے والوں کا نوٹس لیں ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi چیف الیکشن کمشنر ضلع استور میں پیسوں کی بنیاد پر ضمیر خریدنے والوں کا نوٹس لیں ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ‘ ضلع استور کے عوام نے مولانا عبدالسمیع کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے‘ مولانا عبدالسمیع کی کامیابی سے شاؤنٹر بائی پاس کی تکمیل ہوگی جس سے مظفر آباد ‘ استور اور گلگت میں قربتیں بڑھیں گی ‘ آزاد امیدوار اور متحدقبائل نے عبدالسمیع کی حمایت کر کے ان کی کامیابی کو روشن کر دیا ہے عوام کے مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ امانت دار اور دیانت دار قیادت منتخب ہو سکے ‘ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے سراج الحق ‘ لیاقت بلوچ اور میں اسلام آباد میں پہرہ دیں گے استور( پ ر ) جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پیسوں کی بنیاد پر لوگوں کے ضمیر خریدنے والوں کا نوٹس لیں اور ان کو نااہل قرار دیں ‘ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع استور سے جماعت اسلامی نامزد امیدوار مولانا عبدالسمیع اور عبدالرحمن کے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیدوار مولانا عبدالسمیع اور عبدالرحمن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ضلع استور کے عوام نے مولانا عبدالسمیع کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ‘ مولانا عبدالسمیع ممتاز عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ضلع استور کے عوام کے نگہبان ہیں ۔ ان کی کامیابی سے شاؤنٹر بائی پاس کی تکمیل ہوگی جس سے مظفر آباد ‘ استور اور گلگت کے درمیان قربتیں بڑھیں گی ۔تعمیر و ترقی میں اضافہ ہوگا ‘ بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کی جڑ یہی بددیانت اور بد کردار قیادت ہے ‘ آج عوام کو تاریخی موقع مل رہا ہے کہ وہ دیانت دار اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کریں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کی نظریں استور پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔پاکستان کے عوام استور کے باسیوں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ مولانا عبدالسمیع کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے حقیقی نمائندے کو اسمبلی میں بھیجیں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حقیقی ترجمانی بھی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے عوام 8جون کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کروائیں ان کے مسائل جماعت اسلامی گلگت اور جماعت اسلامی اسلام آباد میں پہرہ دے کر حل کروائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کر رہا ہے نہ یہاں ہسپتال ہے نہ سڑک ہے اور یہاں کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں ان کی محرومی کے ذمہ دار یہی پارٹیاں ہیں جو آج آپ کو پیسے اور لالچ دے رہی ہیں ان کی لالچ میں بالکل نہ آئیں درست فیصلہ کریں تا کہ آپ کے مسائل حل ہو سکیں ان لوگوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں آپ کے لیے گزشتہ سڑ سٹھ سالوں میں انہوں نے کیا کیا ہے ۔ اب یہ موقع ہے کہ آپ ان سے اپنی گردنیں آزاد کروائیں باصلاحیت اور دیانت دار قیادت کو منتخب کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں ہے ہم حکومت میں نہیں بھی تھے تب بھی آپ لوگوں کے مسائل حل کیے ہیں جب حکومت میں ہوں گے تو بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔اس موقع پر مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر ضلع استور کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے حصول کے اقدامات کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر