{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وامیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری کی وزیر خزانہ وچیرمین الیکشن ریفارمز کمیٹی چوھدری لطیف اکبر سے اہم ملاقات{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر وامیر مہاجرین مقیم پاکستان نورالباری نے وزیر خزانہ وچیرمین الیکشن ریفارمز کمیٹی چوھدری لطیف اکبر سے اہم ملاقات کی،ملاقات کے دوران نورالباری نے مہاجرین مقیم پاکستان کے ووٹرز کے اندراج اور نادرا ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اسیٹیٹ سبجیکٹ تصدیق ہونا لازمی ہے،گزشتہ دور میں بڑے پیمانے پر جعلی اسیٹیٹ اسبجیکٹ بھی جاری کیے گئے ہیں ان کی تصدیق بھی ضروری ہے،بوگس اور جعلی ووٹرز ختم کرکے اصلی مہاجرین کے ووٹ درج کیے جائیں تاکہ مہاجرین کے حقوق پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے،اسی طرح مہاجرین کے علاوہ آزاد کشمیرمیں بھی انتخابی اصلاحات کے حوالے بھی تجاویز پیش کیے ،اس موقع پر وزیر خزانہ چوھدری لطیف اکبر نے نورالباری کی تجاویز سے اتفاق کیا اور کہاکہ کہ سب تحریری طورپر دیا جائے اور ا س پر عمل کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ صاف اور شفاف انتخابات آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے،حقیقی ووٹر ہی حقیقی نمائندے منتخب کرسکتا ہے،خاص کر مہاجرین کے حلقوں میں اس کی شدید ضرورت ہے۔جماعت اسلامی آزادکشمیرجلد اپنی انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تجاویزتحریری طور پر بھیجے گی۔