حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف و شفاف کروانے کو یقینی بنائیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں انتخابات کو صاف و شفاف کروانے کو یقینی بنائیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

چلاس ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ  ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کو صحیح استعمال کریں تا کہ اچھی اور دیانت دار قیادت منتخب ہو سکے۔ یہ تاریخی اور درست قیادت کو منتخب کرنے کا موقع ہے‘عطاء اﷲ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت امیدوار ہیں ان کو ووٹ دے کر کامیاب کر ائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلاس حلقہ نمبر2عطا اﷲ کے مرکزی الیکشن آفس میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیدوار حلقہ نمبر2عطاء اﷲ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمارے قومی بلکہ ہر سطح کے مسائل کا حل اچھی قیادت نہ ہونے کے باعث ہے ۔ جب اچھی اور دیانت دار قیادت منتخب ہوگی تو قومی مسائل بھی حل کرے گی اور نیچے لوکل سطح کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ برادری ‘ علاقوں اور پیسوں کے بل بوتے پر جو لوگ کامیاب ہو کر آتے ہیں اور عوام کے حقیقی ترجمان نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ حقیقی نمائندگی کر سکتے ہیں اور ہمارے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں اور قیادت نہ ہونے کا سب سے بڑا سبب بھی یہی ہے۔ چلاس کے عوام ایمان اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں اور عطاء ﷲ کو کامیاب کروائیں عطاء اﷲ نے متاثرین دیامر کے مسائل حل کیے ہیں وہ ہمیشہ یہاں کے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں انہوں نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ چلاس کے عوام اگر مسائل کا حل اور اچھی قیادت چاہتے ہیں تو عطاء اﷲ کو کامیاب کروائیں ۔ اس موقع پر عطاء اﷲ نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل حل کریں گے اور یہاں کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر