مصر کے معزول صدر اور اخوان المسلمین کے راہنما ڈاکٹر محمدمرسی کو ساتھیوں سمیت سزائے موت سنانا، جمہوریت، انصاف اور انسانیت کا بدترین قتل ہے۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمصر کے معزول صدر اور اخوان المسلمین کے راہنما ڈاکٹر محمدمرسی کو ساتھیوں سمیت سزائے موت سنانا، جمہوریت، انصاف اور انسانیت کا بدترین قتل ہے۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ{/AF}

کوٹلی ( )  مرسی کو سزائے موت کے فیصلے سے مصرکے جابر اور ظالم حکمرانوں نے فرعون کی یاد تازہ کردی۔ کروڑوں افراد کے منتخب صدر کو بے بنیاد الزام میں مقدمہ چلاکر جو فیصـلہ کیا گیا، پورے عالم اسلام میں اس کے منفی اثرات پڑھیں گے۔ جماعت اسلامی اس سفاکانہ فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی کوٹلی کے ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ، حبیب الرحمن آفاقی، ملک محمد اسلم، زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ، راجہ رضوان گلزار، سردار ذاکر حسین اور ملک ضرار دانش نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر