عوام کو ظالم و جابر حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ قومی خزانہ شیر ماد ر کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔راجہ نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiqعوام کو ظالم و جابر حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ قومی خزانہ شیر ماد ر کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔راجہ نثار احمد شائق{/AF}

اسلام آباد( پ ر ) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے کرپٹ حکمرانوں کو کلین چٹ دی ہوئی ہے ‘حکومت کی کرپشن لوٹ مار زمینوں پر قبضے میرٹ کی پامالی کا نوٹس لیاجائے‘ یونین کونسل تھب کے مسائل حل ہونے تک ہماری تحریک ہر حال میں جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز عوامی ایکشن فورم کے چیئرمین ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ نثار احمد شائق نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجای دھرنے سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے ہمیں اس حق سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ عوامی ایکشن فورم نے عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔ پر امن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا کر حکمرانوں نے ہماری آواز بزور طاقت دبانے کی کوشش کی ہے لیکن طاقت کے ذریعے عوامی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ آزاد خطہ کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ آزاد کشمیر میں جنگل کا قانون ہے ۔ ضلع باغ میں وزیر حکومت کی قیادت میں زمینوں پر قبضے لوٹ مار ‘ کرپشن میرٹ کی پامالی کے ذریعے عوامی حقوق غصب کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادکشمیرکی کرپٹ حکومت کی اصلاح احوال کرنے کے بجائے اسے کلین چٹ دے رہے ہیں ۔ اگر مرکزی حکومت نے ہمارے مطالبات کا نوٹس نہ لیا اور کرپٹ حکمرانوں کا قبلہ درست نہ کیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور اپنے احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکمران کو عوام کے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ہر سطح پر حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے۔ نثار احمد شائق نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں ۔ ہم نے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ حکمرانوں نے ہمارے مسائل حل نہ کیے اور عوام دشمنی کا رویہ ترک نہ کیا تو ہم اپنی تحریک پورے آزاد کشمیر تک پھیلا دیں گے۔ اس موقع پر عوامی ایکشن فورم کے قائدین مولانا عبدالرؤف ‘ مولانا خورشید انور‘ مولانا شوکت صدیقی ‘راجہ بشیر عثمانی ‘ رویز خان ‘ راجہ طاہر عباس‘ راجہ ایاز طاہر ‘ راجہ محمد عاشق خان ‘ راجہ عبدالرزاق ‘ راجہ عبدالمتین ‘ نوید عالم ‘ راجہ وقار عظیم اور راجہ ندیم نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر