{AF}
غزہ میں درجنوں بچوں کے قاتل جنرل سیسی نے اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے مصر کے پہلے آئینی اور جمہوری صدر ڈاکٹر مرسی کو موت کی سزا دلوا کر انصاف کا خون کیا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفر آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ غزہ میں درجنوں بچوں کے قاتل جنرل سیسی نے اسرائیل کو خوش کرنے کے لیے مصر کے پہلے آئینی اور جمہوری صدر ڈاکٹر مرسی کو موت کی سزا دلوا کر انصاف کا خون کیا ہے،جنرل سیسی نے جمہوریت پر شب خون مارنے کے بعد اب قائدین پر شب خون مارہے ہیں،جمہوریت پسند ممالک ا س کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت اسلامی ممالک کے نوجوانوں کا اعتماد جمہوریت سے ختم کرکے دوسری طرف لایا جارہاہے تاکہ مسلمانوں کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کی جائے،انھوں نے کہاکہ اسرائیل کے ایجنٹ جنرل سیسی اور بھارت کی ایجنٹ حسینہ واجد کے خلاف پوری اسلام دنیا مل کر کام کرے،انھوں نے کہاکہ یہ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،ان کا مقاصد مسلمانوں کے اندر خانہ جنگی پیدا کرنا ہے اور عوام اور خاص کر نوجوانوں سے جمہوریت پر سے اعتمادختم کرکے ان کو بیلٹ کی جگہ بلٹ کی طر ف لایاجائے تاکہ یہ باہم جنگ وجدل میں مصروف رہے ہیں اور ترقی نہ کرسکیں اور اپنے معاشی اور سیاسی حالات درست نہ کرسکیں او ر ہمارے دست نگر ہوکر رہے ہیں مغرب کی اس سازش کو سمجھ کر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہاکہ اسلامی اور اسلامی تحریکوں کے خلاف سازش دراصل دین کے خلاف سازش ہے چونکہ اس وقت مغرب کا نظام فیل ہوچکاہے اور اس کا متبادل نظام اسلام کے پاس ہے اور اسلامی تحریکیں اسی متبادل نظام کی بات کررہی ہیں اس لیے مغرب کے نشانے پر ہیں۔