{AF}
دنیا کے جمہوریت پسند ممالک اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مصر کے پہلے آئینی اور جمہوری صدرڈاکٹر مرسی کی سزا کے خلاف آواز بلند کریں ،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا کے جمہوریت پسند ممالک اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مصر کے پہلے آئینی اور جمہوری صدرڈاکٹر مرسی کی سزا کے خلاف آواز بلند کریں اسلامی ممالک کے حکمران عوام اورنوجوانوں کا اعتماد جمہوریت پر بحال کریں،مغربی استعمارا یک سازش کے تحت امت کے نوجوانوں اور عوام کو جمہوریت سے مایوس کرکے ردعمل کے طورپر دوسری صف میں دھکیل رہاہے،یہ پوری امت کے لیے خطرناک ہے اس کو نوٹس لیا جائے،ترکی کے سوا کسی بھی ملک نے اپنی روح کے ساتھ ڈاکٹر مرسی کا ساتھ نہیں دیا،اسلامی تحریکوں کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا،حکومت پاکستان بنگلہ دیش اور مصر میں قائدین کے خلاف ہونے والے فیصلوں کے خلاف قائدانہ کردارا دا کرے،ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انھوں نے بن گرا ں میں انور چغتائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پورا عالم کفر متحدہو کر اسلام کے خلاف یلغار کیے ہوئے ہے مگر اسلامی ممالک کے حکمران مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں ،ملک کی پالیسی بیرونی آقاہوں کی مرضی سے بنتی ہیں حتیٰ کے ٹیکس اور قیمتوں میں اضافے کے احکامات بھی ادھر سے ہی آتے ہیں،ہمارے اشرافیہ کا کام ان کی جی حضوری اور کرپشن کرنا اور اختیار ات کو ناجائز استعمال کرنا ہے اس کے سوا ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ اسلامی تحریکوں سے اپنے اور بھیگانے اس لیے خائف ہیں کہ ایک بار اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کا نظام غالب آگیا عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے،مغرب کی غلامی ختم ہوگئی تو ان کا کیا بنے گا،یہ اشرافیہ اپنی بقا کی جنگ لڑرہاہے اور عوام کو جھوٹے لاروں پر ٹرخا رہاہے،مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن ظلم ناانصافی میرٹ کے قتل عام میں ہر دن اضافہ ہورہاہے،غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اسلامی جماعت غریب کی بہتری کے لیے مصرورف جہدہے،جب نظام عدل قائم ہوگا تو کسی کے مجرم کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی مظلوم کو انصاف دیا جائے گا اور مجرم کے ساتھ بھی وہ کیا جائے گا جس کا وہ حق دار ہے،اس کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی،انھوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں متبادل نظام اسلام اور اسلامی تحریکوں کے پاس ہے اور پورا کفر ان کے خلاف صف آراہے،مغرب کا ستحصالی نظام پٹ چکا ہے،اب اسلا م نے غالب ہونا ہے اسلام آیا ہی غالب ہونے کے لیے تھا اس کو کوئی مغلوب نہیں کرسکتا،مسلمانوں کی کمزوریوں کی وجہ سے یہ بظاہر ایوانوں میں نہیں ہے مگر اسلامی تحریکیں اس کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کررہی ہیں،چونکہ اسلام چاہتا ہے کہ اﷲ کی زمین پر اﷲ کی رٹ قائم ہواﷲ کی رٹ کے قیام کے لیے جماعت اسلامی میدان جہاد میں ہے۔