بھارت اور اسرائیل کی خوشنودی حاص کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور مصر میں قومی قائدین کو پھنسیوں کی سزائیں سنانے اور لٹکانے والے اسلام کے مجر م ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت اور اسرائیل کی خوشنودی حاص کرنے کے لیے بنگلہ دیش اور مصر میں قومی قائدین کو پھنسیوں کی سزائیں سنانے اور لٹکانے والے اسلام کے مجر م ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

دھیرکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کو پیغام دے رہاہے کہ جس طرح بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو جو حشرہورہاہے اسی طرح پاکستان کا پرچم لہرانے والوں کا حشر بھی ہوگا بھار ت کچھ بھی کرلے کشمیری پاکستان کا پرچم لہر تے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوتھ فورم کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مختلف شعبائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو امیر جماعت نے شیلڈ پیش کیں،تقریب سے یوتھ فورم کے صدر ،انجمن تاجران کے صدر راجہ مختار،مسلم لیگ ن ڈھیرکوٹ کے صدر راجہ اشرف،جماعت اسلامی حلقہ غربی باغ کے امیر میر محمد،الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق،راجہ گل احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہاں کے یوتھ فورم نے وہ کام کیا ہے جو حکومت کو کرنا چاہیے تھا مگر حکومت نوجوانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے مگر یہاں کے نوجوان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مایوس نہیں بلکہ کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے لیے لائحہ عمل ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کو ایک روخ دے کر اس کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے نوجوان ہی معاشرے اور ریاست کا ہم ستون ہیں دنیا میں جہاں بھی انقلاب یا تبدیلی آئی ہے وہاں کے نوجوان نے کردار ا دا کیا ہے خود مقبوضہ کشمیرکے اندر پوری تحریک میں نوجوان کا کردارنمایاں ہے،انھوں نے کہاکہ الخدمت میں ہمارے نوجوان پیش پیش ہیں زلزلہ ہوطوفان ہوں سیلاب ہوجماعت اسلامی کے نوجوان عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں گے،تعلیم کا میدان ہو جہاد کا میدان جماعت اسلامی اور اس کے نوجوان پیش پیش ہیں،انھوں نے کہاکہ پوری دنیا تبدیلی کی زد میں اس تبدیلی کو منصوعی طریقے سے روکنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی،مغرب اور اس کے آلہ کار ناکام ہوں گے،انھوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے صدر جو اپوزیشن لیڈر بھی پاکستان میں ان کی حکومت ہے وہ کردار ادا کریں حکومت پاکستان کو بتائیں کہ بھارت کشمیرمیں کس طرح سازش کررہاہے،کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہاہے اور اسی طرح حکومت پاکستان اور میاں نواز شریف نے مصر میں مرسی حکومت کا تختہ الٹنے کی شدید مذمت کی تھی اور کہاتھا کہ وہ مرسی کے ساتھ ہیں امر کو نہیں مناتے،اب حکومت پاکستان جو خود قائد اعظم کی مسلم لیگ کہتی ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشن کا نوٹس بھی لے اور مصر میں جو رہاہے اس کا نوٹس بھی لے ،انھوں نے کہا کہ دنیا کو ابھی اسلام سے دور نہیں رکھا جاسکتا،باطل نظام اور اس کے محافظ ناکام ہوچکے ہیں اسلام کا دور آنے والا ہے اب یہ چراغ پھونکوں سے بجھایا نہ جائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر