آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا،نثار شائق

{AF}nisar ahmed shaiqآج نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا،نثار شائق{/AF}

اسلام آباد( پ ر)عوامی الیکشن فورم کے چیئرمین اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرنثار شائق نے اعلان کیا ہے کہ متاثرین زلزلہ کے مسائل جو آج تک حل نہ ہوسکے ،آزاد کشمیرمیں تعمیروترقی کا کام ٹھپ ہوچکاہے سڑکیں کاغذوں میں موجود ہیں مگر عملا زمین پرکوئی کام نہیں ہے، تھب عبدالحی فدا روڈ پر کمیشن نہ ملنے کے باعث کام کرروک دیا گیا ،اسی طرح میرٹ کی پامالی ظلم اور کرپشن کے خلا ف تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل پرامن احتجاجی مظاہر ہ 18مئی شام 3بجے پریس کلب اسلام میں ہوگا ،اس احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی ،جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کے سابق صدر سردار خالد ابراہیم،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہمارے یہ پرامن احتجاج ہے اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد اگلے مرحلے کی حکمت عملی طے کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر