مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یہ محض نعرہ نہیں اس کے پیچھے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں ہیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یہ محض نعرہ نہیں اس کے پیچھے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ  میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کو تیز کیا جائے دجالی تہذیب اور استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر تمام ایشوز کو اجاگر کیا جائے میڈیا کے ذریعے ان سارے مسائل کو سامنے لایا جائے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی میڈیا ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا کے درست استعمال کے ذریعے نظام کی تبدیلی کے لیے رائے عامہ کو منظم کیا جائے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کیا جائے حق او ر سچ کو عام کیا جائے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے درست استعمال کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ہر سطح پر نشرواشاعت کا ناظم اپنی صلاحیت کو براؤ کار لائے اپنے مطالعے میں وسعت پیدا کرے حالات حاضرہ سے با خبر رہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حق اور سچ کو دلیل کی بنیاد پر سامنے لایا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کہ اپنی دعوت کو ابلاغ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا جائے نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ہمارا ایجنڈا ہے ہمارے بغیر کوئی نظام تبدیل نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا اور اس پر کام کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کی 8پارٹیاں سید علی گیلانی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی حریت میں شامل ہوئی ہیں اور میثاق حریت پر دستحط کیے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی ،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ابلاغ کے محاذ پر ایک بڑا کردار ادا کیا ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت میں ایک اہم کردار ادا کیا،موجودہ دور میں میڈیا کے ذریعے ہی تبدیلی اور انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو درست استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے کام کو تیز اور منظم کرنا ہو گا ،اس موقع پر حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا کہ میڈیا انسانی ذہنوں کو اپنے ڈھانچے میں ڈالنے کا کام سر انجام دے رہا ہے جو سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بنا کر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت اپنی پوری طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام رکھنے کی کوشش کررہا ہے مگر کشمیری غلامی کے طوق کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی موجودگی میں ان کے تسلیم شدہ حق حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر