اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ ملک دشمنوں کا شاخسانہ ہے گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی دکھ میں غمزدوں کے ساتھ ہے ،مولانا عبدالسمیع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ ملک دشمنوں کا شاخسانہ ہے گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی دکھ میں غمزدوں کے ساتھ ہے ،مولانا عبدالسمیع{/AF}

استور( پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی استور 2مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ اسماعیلی کمیونٹی پر حملہ ملک دشمنوں کا شاخسانہ ہے گلگت بلتستان کی جماعت اسلامی دکھ میں غمزدوں کے ساتھ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی پر امن لوگ ہیں ان پر حملہ کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں بھارت بھی ملوث ہو سکتا ہے چونکہ بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں امن ہو اور نہ ہی بھارت پاکستان کی معیشت ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس کی درست سمت تحقیق کر کے اصل مجرموں کو سامنے لا کر انہیں قرار واقعی سزاد ی جائے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں فرقوں کو باہم متصادم کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی سازش کررہاہے پاکستان کے ادارے اس پر نظررکھیں اور اس کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس خطے میں پر امن فضا کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر