دجالی تہذیب اور ابلیسی نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi دجالی تہذیب اور ابلیسی نظام کے خلاف جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل،کہوٹی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے جب سے قرآن و سنت کے نظام سے دوری اختیار کی وہ مسائل اور محتاجی کی دلد ل میں پھنس گئی مغرب آج حضرت عمر فاروق ؓ کے نظام حکومت کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہے اور دنیا پر حکومت کر رہا ہے اور مسلمان مغرب کے غلام بن چکے ہیں،جنوبی باغ سے درجنوں افراد کا جماعت اسلامی میں شامل ہونا خوش آئند ہے جنوبی باغ کے عوام سے دھوکا کیا گیا جماعت اسلامی اقتدار میں آکر اس کا ازالہ کرے گی ، دین کی بنیادی احساس پر آج بھی عمل کیا جائے تو مسلمان حکمران اور مغرب زیر نگیں آ سکتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ جنوبی باغ کے دوران کہوٹی جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع اور دریں اثنا کہوٹی بازار میں اجلاس اور چکناڑی اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردار تنویر،سید ظہیر گردیزی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر کوٹھیاں سے سردار دلشاد،سردار ارشاد،راولی کس سے مستری سلیم،منڈی ہاڑی سے ذوالفقار کہوٹی سے سید کفایت حسین شاہ اور ذاکر حسین شاہ کے علاوہ دیگر درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گذشتہ 10سالوں سے جنوبی باغ کے عوام کو صرف اعلانات پر ٹرخایا جا رہا ہے یہاں کے عوام نے بوریاں بھر کر جن کو ووٹ دئیے وہ آج ان سے منہ پھیر چکے ہیں مگر جماعت اسلامی اس وقت بھی جنوبی باغ کے عوام کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی میں آپ کے ساتھ ہوں جب میں ممبر اسمبلی تھا تو سب سے زیادہ کام میں نے جنوبی باغ میں کیا چونکہ یہ سب سے پسماندہ علاقہ تھا اب بھی اگر مجھے موقع ملا تو میں اس علاقے کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ اس نظام نے مسائل کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا برادریوں علاقوں کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والے اپنے خاندانوں اور عزیزوں تک محدود ہیں جماعت اسلامی برادری از م سے پاک حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے آپ لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوں جس طرح یہ خاندان شامل ہوئے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راستہ اﷲ کے دئیے ہوئے نظام پر چلنے میں ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر