حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کی ووٹر فہرستیں صرف نادرا ریکارڈ کے تحت ہی نہیں بلکہ اسٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے بعد ووٹ درج کیا جائے ، نورالباری

{AF}noor ul bari حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کی ووٹر فہرستیں صرف نادرا ریکارڈ کے تحت ہی نہیں بلکہ اسٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے بعد ووٹ درج کیا جائے ، نورالباری {/AF}

مظفرآباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کی ووٹر فہرستیں صرف نادرا ریکارڈ کے تحت ہی نہیں بلکہ اسٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے بعد ووٹ درج کیا جائے بوگس اور جعلی جاری ہونے والے اسٹیٹ سبجیکٹ کو منسوخ کیا جائے اور ڈی سی او کی تصدیق شدہ اسٹیٹ سبجیکٹ ووٹر فہرستیں مرتب کی جائیں،ووٹ درج کرانے والا فرد جب اسٹیٹ سبجیکٹ لائے تو اس کی تصدیق ڈی سی او سے کروائی جائے تاکہ جعلی اور بوگس اسٹیٹ سبجیکٹ کی بنیاد پر جعلی ووٹو کو درج ہونے سے روکا جا سکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پچھلے عرصے میں مظفرآباد سے شونید ہے کہ بڑے پیمانے پر جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ نان کشمیری مہاجرین کو جاری کیے گئے ہیں ان کی تصدیق ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے حلقوں میں ووٹر فہرستوں کو درست کیا جائے اور جعلی اور بوگس ووٹوں کا اخراج کیا جائے اور نئے ووٹرز درج کرنے کے لیے شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ سکرونٹی کے بعد اسٹیٹ سبجیکٹ کی بنیاد پر ووٹ درج کیا جائے انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے حلقوں میں لاتعداد ایسے ووٹ درج ہیں جو کشمیری نہیں ہیں صرف جعلی ووٹ حاصل کرنے کے لیے یہ ووٹ درج کروائے گے ہیں ان کو فی الفور ختم کر کے اصل کشمیریوں کے ووٹ درج کیے جائیں انہوں نے کہا کہ یہ جعلی کشمیری اصل کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر