چوہدری محمد رفیق کی والدہ راولپنڈی میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات کی شرکت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkچوہدری محمد رفیق کی والدہ راولپنڈی میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات کی شرکت{/AF}

 راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی کے راہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر1عباسپور چوہدری محمد رفیق ،ڈاکٹر حنیف اور چوہدری محمد شفیق کی والدہ راولپنڈی میں سپرد خاک،ذرائع کے مطابق چوہدری محمد رفیق کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں جنہیں راولپنڈی میں سپر د خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی بے پڑھائی نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،اسسٹنٹ سیکرٹریز نثار احمد شائق،آفتاب عالم،شمشیر خان،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی،واجد اقبال عباسی،راجہ خالد محمود خان،مختار علی خان،مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی راہنما و سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم سرفراز ،مسلم لیگ (ن) پونچھ ڈویژن کے نائب صدر راجہ عبدالحفیظ،بڑی تعداد میں وکلاء ،ڈاکٹرز اور سماجی شخصیات سمیت دیگر قائدین نماز جنازہ میں شریک تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر