تحریک آزادی کشمیر کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برآہونے کے لیے اتحاد و اتفاق پیدا کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi تحریک آزادی کشمیر کو اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برآہونے کے لیے اتحاد و اتفاق پیدا کر کے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔عبدالرشید ترابی{/AF}

سلام آباد( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے نریندر مودی کے بھیانک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کرنے ذرائع ابلاغ اور تھینک ٹینکس کی سطح پر مسئلے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انفارمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے کے کنوینئر غلام محمد صفی ‘نائب امیر جماعت اسلامی نور الباری ‘ خالد محمود اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سوشل میڈیا جو اس وقت پیغام رسانی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے اس کو بھی استعمال کر کے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی مظالم کے حوالے سے جو رپورٹس انسانی حقوق کے ادارے تیار کر کے شائع کرتے ہیں ان کو بھی زیادہ سے زیادہ ذرائع ابلاغ تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کو فکری غذا کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بغیر یہ سوتے خشک ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے ریسرچ کے ادارے مسئلہ کشمیر کو در پیش چیلنجز کے حوالے سے سفارشات مرتب کریں اور یہ کام مسلسل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام الناس کو اس مسئلے سے وابستہ رکھا جائے اور جو تحریک آزادی کشمیر میں عملاً شریک ہیں ان کی مشکلات مسائل سے بھی قوم کو آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ریسرچ اور انفارمیشن سنٹر بدلتے حالات میں بہتر انداز سے حقائق سامنے لائے ۔ غلط فہمیاں دور کرے اور اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان سے عہدہ برآ ہونے کے لیے سفارشات مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت اور سید علی گیلانی کے موقف پر باقی جماعتوں کا آنا خوش آئند ہے آزادی کی جدوجہد کے لیے مل کر آگے بڑھنے سے ہی منزل ہوتی ہے۔ اس موقع پر غلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر