{AF}
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں پنڈتوں اور ہندووں کی آبادی کاری کے نام پر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہوشیاری دکھائی تو نانی یادکروائیں گے،شمشیر خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر)حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہاہے کہ کشمیری پنڈت ہوں یا ہندووں کی کوئی اور قسم ہو وہ اپنی ریاست میں آکر رہ سکتے میں مگر بھارت نے ان کی آڑ میں ارایس ایس کے دہشت گردوں کی بسانے کی سازش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حزب المجاہدین کے آزاد کشمیر اور گلگت بلستان کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرہوئے کیا،اس موقع ندیم عباس ،کمانڈر عبدالرحما ن اور دیگر نے بھی خطاب کیا،شمشیر خان نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی واحد راستہ جہاد ہے اور جہاد پر چلتے ہوئے ہی کشمیرآزاد کروایا جاسکتا ہے،انھوں نے کہاکہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کے قبضے کو مسلح جہاد ہی کے ذریعے ممکن بنایا جاسکتا ہے ،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو مسلح جہا د کا حق اقوام متحدہ کی قرارداددیں اور اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ افراد قربان کردیے ہیں اب کشمیریوں کو کوئی سازش کوئی منصوبہ اور کوئی لالچ اپنی آزادی کی منزل سے دور نہیں کرسکتا،انھوں نے کہاکہ نریندمودی جتنے مظالم میں اضافہ کرے گا اتناہی کشمیرمیں جہاد کو تقویت ملے گی،انھوں نے کہاکہ نوجوانوں کو جس طرح گرفتار کرکے ٹارچر سیلوں میں شہید کیا جارہاہے اس سے آزادی کی تحریک کو اور تقویت ملے گی،بھارت اپنے ذہن سے یہ نکال دے کہ وہ مظالم میں اضافہ کرکے کشمیریوں کو غلام بنا دے گا انھوں نے کہاکہ آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان اپنے وطن کی آزادی اور آزاد خطے کی حفاطت کے لیے ہر وقت تیار رہیں انھوں نے کہاکہ نریند مودی کسی بھی وقت جارحیت کر سکتاہے،انھوں نے کہاکہ نریند ر مودی نے حارحیت تو اس کو جواب دیں گے۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکو آزا د ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔