قرآن وسنت کا نظام ہی ہمارے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidقرآن وسنت کا نظام ہی ہمارے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ اس خاکستان کے اوپر اﷲ تعالیٰ کا خلیفہ ہونے کا ناطے ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اﷲ کے دیے ہوئے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرے،اﷲ تعالیٰ نے اسلام کو غالب کرنے کے لیے انبیاء بھیجے اور آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا شہادت حق کا یہ کام اب امت نے کرنا ہے امت اگر اس کام کو چھوڑ دے گی تو بعید نہیں کہ اﷲ عذاب مسلط کرے اور ا پنے اس کام کے لیے کوئی اور گروہ اٹھالے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی راولاکوٹ کے زیر اہتمام درس قرآن دیتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کتاب وسنت کا نظام ہی ہمارے لیے دنیا اور آخرت کی کامیابی کی کنجی ہے،اسلامی تعلیمات اپنانے سے معاشرے ترقی کرتے ہیں بھائی چارہ فروغ پاتا ہے سائنسی تحقیقات جتنی بھی ہیں مسلمان سائنسدانوں نے قرآن کے مطالعے سے کیں ہیں،اسلام کا معاشی نظام آج اور آنے والی قیادت تک کے پوری انسانیت کا سب سے بہتر نظام ہے اسلام کا معاشرتی نظام کو مقابلہ دنیا کاکوئی نظام نہیں کرسکتا اسلام کے شوشل نظام کا کوئی توڑ نہیں ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اسلام کے دیے ہوئے نظام کو چھوڑ کر مغرب کے نظام اپنالیے ہیں اور وہ نظام جو خود مغرب کو ریلیف نہیں دے سکا وہ دنیا کو کیا ریلیف دے گا،انھوں نے کہاکہ ہمارے مسائل مشکلات کا حل قرآن کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے جب تک ہم اس کی طرف نہیں آئیں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے جماعت اسلامی اسی اسلامی نظام کے قیام کی بات کررہی ہے جو اﷲ نے بتایا ہے،اسی کے اندر میرٹ ہے عدل ہے انصاف ہے مظلوم کی داد رسی ہے تعلیم ہے بڑوسیوں کے حقوق ہیں ،انھوں نے کہاکہ عوام ہمار اساتھ دیں تو اس خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے جو دنیا کے لیے باعث ترغیب ہوگی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر