{AF}
جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے،میجر لطیف خلیق {/AF}
غازی آباد ( پ ر ) عبدالرشید ترابی باغ کے ہی نہیں بلکہ پورے کشمیری عوام کے حقیقی لیڈر ہیں کسی کرپٹ اور میرٹ کے قاتل انسان کی تعریف کرنا اپنے لیے گناہ سمجھتا ہوں اکثر اوقات اخباری بیان تروڑ مروڑ کر بیان کیے جاتے ہیں جس سے بات کا مفہوم بالکل غلط ثابت ہوتا ہے قمر زمان کی ایک برادری کے لیے خدمات تو ہو سکتی ہیں باغ کے لیے ہیلتھ پیکیج میں ملازمتوں پر اپنے کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ان خیالات کااظہار میجر لطیف خلیق نے دھیر کوٹ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے اس کے کارکنان کا کردار اور تربیت ایسی ہے جو عوام کی امانتوں کی حفاظت کر سکتی ہے عوام اس ظالم نظام کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بزو بن جائیں دریں اثناء آج میجر لطیب خلیق نے ملوٹ میں مختلف کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یو سی ملوٹ کی پسماندگی کی ذمہ دار مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی ہے ۔ اقتدار میں آ کر یو سی ملوٹ اور غربی باغ کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کروں گا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نوٹیفکیشن اگر موجودہ بجٹ میں شامل نہ کیا گیا تو اس کے لیے بھی سڑکوں پر نکلیں گے۔