{AF}
حریت قیادت کا اتحادخوش آئندبھارت جیسے مکار دشمن کا مقابلہ باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی ممکن ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی چہرے اور پارٹیاں بدلنے سے نہیں کرپٹ اور فرسودا نظام کی تبدیلی سے آئے گی،شاندار انقلاب خطے کے وقاراور اسلام کی سربلند ی کے لیے جماعت اسلامی مصروف جہد ہے،جب تک عوام جماعت اسلامی کو اقتدار میں نہیں لائیں گے اس وقت تک ان کے مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوتا چلاجائے گا،جماعت اسلامی کے کارکن رابط عوام مہم کو بھرپور انداز سے چلائیں سدھن گلی( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت کا اتحاد خوش آئندہے ہم سب قائد ین کو سلام پیش کرتے ہیں بالخصوص یہ سید علی گیلانی کی جہد مسلسل ا ور استقامت کا نتیجہ ہے ،بھارت جیسے مکار دشمن کا مقابلہ کرنا ا ور اس سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرکی ساری قیادت اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جدوجہد کریں، ان خیالات کا ظہار نھوں نے رابطہ عوام مہم کے دوران سدھن گلی اور شمالی باغ کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کارنرر میٹنگز اور اجتماعات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حلقہ وسطی باغ کے قائمقام امیر سردار آصف،ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمان ،راجہ ارشاد،سردار توصیف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے میں چہرے اور پارٹیاں بدلنے سے کوئی تبدیلی آئے گی اورنہ ہی عوام کو ریلیف ملے گا حقیقی تبدیلی کے لیے کرپٹ اور فرسودا نظام بدلنا پڑے گا جماعت اسلامی اسی کرپٹ نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ہمارا عوام سے یہی تقاضاہے کہ وہ کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں،عوام کے مسائل جماعت اسلامی کے سوا کوئی حل نہیں کرسکتا،یہ بات ہم محض مفروضوں پر نہیں عمل کی دنیا کی میں رہ کر کرتے ہیں کراچی سے خبیر تک جماعت اسلامی پاکستان کے جس فرد اور قیادت کو موقع ملا اس نے ثابت کیا کہ امانت اور دیانت کے نام پر کام کیا جاسکتاہے ،اسی طرح جب مجھے حلقے کے عوام نے موقع دیا تو میں نے خالص میرٹ کی بنیادپر سب کے کام کیے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اس حلقے کو مثالی حلقہ قراردیا تھا میں اپوزیشن کا ممبر اسمبلی تھا اﷲ کا شکر ہے کہ ہمارا دامن اور ہاتھ صاف ہیں ہمارے پاس باصلاحیت اور برکردار قیادت ہے عوام ان پر اعتماد کریں تو پھر حقیقی تبدیلی آئے گی،انھوں نے کہاکہ آزادخطے میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کا رونہ روتے ہیں ان مسائل کا ٰایک ہی حل ہے اور وہ جماعت اسلامی کا قتدار میں آنا ہے،جماعت اسلامی اﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے اور یہ ہم سب پر فرض ہے کہ اﷲ کے قانون کی رٹ اس کی سرزمین پر قائم کریں،اﷲ کی زمین پر اﷲ کے قانون کا چلنا عام ہوگا تب ہمارے مسائل حل ہوں گے،اﷲ کے نظام کے سوا سارے باطل اور طاغوتی نظام پٹ چکے ہیں،دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس ہے جس کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ،یہ ہمارے شہداء کے خون کا تقاضابھی ہے کہ ہم اس کی تکمیل کریں۔