مسئلہ کشمیر پر بریفنگ کے بعد آٹھ نکات پر مشتمل کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخط لیے جارہے ہیں،چوہدری محمد شریف

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمسئلہ کشمیر پر بریفنگ کے بعد آٹھ نکات پر مشتمل کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخط لیے جارہے ہیں،چوہدری محمد شریف{/AF}

برمنگھم ( پ ر) تحریک کشمیریورپ کے صدر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات میں برطانوی پارلیمنٹ کی بنیا دی حیثیت کے مدنظر رکھتے ہو ے ماضی کی طرح اس بار بھی مسئلہ کشمیر پر کشمیری کمیونٹی کی نمائندگی اور محروم مجبور کشمیری عوام کے روز اول کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مطالبے کو برطانوی پارلیمانی امیدواروں اور پارلیمنٹ تک بہتر قانونی اور تحریری شکل میں پہنچانے کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ نے کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخطی مہم کیا آغاز کیا اور برطانیہ بھر میں مختلف پارلیمانی امیدواروں تک اپنے ذمہ داران کی قیادت میں وفود کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ کے بعد آٹھ نکات پر مشتمل کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخط لیے جارہے ہیں،ان اخیالات کا اظہار انھوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنماوں سینیر نائب صدر چوہدری محمد شریف، جنرل سیکریٹری مفتی عبدالمجید ندیم،صدر برمنگھم راجہ رجاسب علی ،چوہددری جاوید عزیز شعبہ بزنس اینڈ پروفیشنلز علی منیر احمد رضا مڈلینڈ زون نائب صدر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے ۷مئی کو ہونے والے برطانوی پارلیمانی انتخابات کی الیکشن مہم کے دوران تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے چلائی جانے والی کشمیر ڈکلیریشن دستخطی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات میں برطانوی پارلیمنٹ کی بنیا دی حیثیت کے مدنظر رکھتے ہو ے ماضی کی طرح اس بار بھی مسئلہ کشمیر پر کشمیری کمیونٹی کی نمائندگی اور محروم مجبور کشمیری عوام کے روز اول کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مطالبے کو برطانوی پارلیمانی امیدواروں اور پارلیمنٹ تک بہتر قانونی اور تحریری شکل میں پہنچانے کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ نے کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخطی مہم کیا آغاز کیا اور برطانیہ بھر میں مختلف پارلیمانی امیدواروں تک اپنے ذمہ داران کی قیادت میں وفود کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ کے بعد آٹھ نکات پر مشتمل کشمیر ڈکلیریشن فارم پر دستخط لیے جارہے ہیں کشمیر متنازعہ علاقہ جس میں کشمیریوں کی مرضی کے مطابق اقوام متخدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کے لیے پارلیمنٹ سمیت اہم اداروں میں کشمیر ایشو پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے تناظر میں اواز اُٹھانے، کشمیر میں بین الاقوامی فلاحی انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیر جانبدار میڈیا کو کام کرنے کی اجازت دلانے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو منظر عام پر لانے، کشمیر میں بھارت سرکار کی طرف سے انسانیت سوز کالے قوانین کے اطلاق کے خلافت اواز بلند کرنے اور بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نشت کی خواہش کو اقوام متخدہ کی قرارودادوں کے احترام میں کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں عملی اقدامات کرنے سے مشروط کرنے کے بعد ہی بھارت کی مستقل ممبر شپ کی خواہش کو اہمیت دینے کا عہد ہے ۔ تحریک کشمیر کے رہنماوں کا مزید کہناتھا اسکاٹ لینڈ میں راے شماری سے کشمیریوں کو عالمی برادری اور برطانوی پارلیمنٹ سے ایسی ہی امیدیں وابسطہ ہیں کو وہ کشمیریوں سے ان کی رائے سے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے راستے ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک سو سے زائد مختلف پارٹیوں کے امیدواران دستخط کرچکے ہیں جب کہ کئی دیگرکے ساتھ میٹنگز طے ہیں اور ۷ مئی سے قبل بڑی تعداد میں دستخط لے لیے جائیں گے۔ جس کے تحت منتخب نمائندے پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر اہم فورمز پر بہتر انداز میں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیرکی نمائندگی کرسکیں گے۔ تحریک کشمیر برطانیہ اس مہم کو الیکشن کے بعد بھی جاری رکھے گی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبران میں اضافے اور فعال بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور یورپین پارلیمنٹ میں بھی بھرپور لابنگ کے لیے جد جہد کی جائے گی قائدین کا مزید کہنا تھا کہ برٹش کشمیری کمیونٹی سے توقع رکھتی ہیں کے وہ پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ایسے امیدواروں کو منتخب کریں گے جن کا لوکل کمیونٹی کے مسائل سمیت کشمیر ایشو پر مثبت تعمیری رویہ رہا اور انہوں نے کشمیریوں کی آواز بننے کی بھرپور کوشش کی تحریک کشمیر برطانیہ نے پاکستانی نژاد لیبر ایم پی امیدوار خالد محمود کی طرف سے کشمیر ڈکلیریشن پر دستخط نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوے دیگر امیدواران تک بھی رسائی اور معاونت کرنی چاہیے تھی جبکہ ان کی پارٹی کے دیگر ممبران کے بخوشی دستخط کرنے کے باوجود انہوں نے وفد کو نظر انداز کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر