{AF}
حکومت آزاد کشمیر نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستیں جلد از جلد مکمل کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
آزاد کشمیر میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت آمدہ انتخابات کروائے جائیں جھرلو ٹھپہ برداشت نہیں کیا جائے گا حکومت کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروائے ورنہ توہین عدالت کی مرتکب ہو گی،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلوا کر طے کیا جائے کہ بلدیاتی انتخابات کیسے کیے جائیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا راولاکوٹ ،سدھنوتی اور کوٹلی میں تاریخی استقبال کی تیاریں کریں عوام رابطہ مہم بھرپور انداز سے شروع کی جائے راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر آمدہ انتخابات کے لیے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرسیتں جلد از جلد مکمل کرے ،آئندہ جھرلو ٹھپہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا آزاد خطے میں انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کا اہتمام کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس میں کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوری طور پر کروائے ورنہ وہ توہین عدالت کی مرتکب ہو گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کو تحریک آزاد ی کشمیر سے لاتعلق نہ ہونے دیا جائے نا انصافیوں کرپشن اور میرٹ کی پامالی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں لیکن جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے خلاف برسرپیکار ہے جماعت اسلامی کے کارکن یکجہتی کانفرنسز ،سیمینارز کا انعقاد کرتے رہیں تا کہ لوگ مسئلہ کشمیر سے وابستہ رہیں انہوں نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کو تیز کیا جائے لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا راولاکوٹ ،سدھنوتی اور کوٹلی میں تاریخی استقبالیوں کی تیاریاں زور وشور سے کی جائیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی کارکن اس کی آج سے تیاری کریں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کے لیے کارکن دن رات ایک کر کے کام کریں اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے انہوں نے امراء اضلاع کو اہداف دئیے کہ وہ فیلڈ میں اتر کر عوام کے ترجمان بنیں ان کے مسائل اور مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اسی کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا بھی ہے با صلاحیت اور صالح قیادت بھی ہے ۔