آزاد خطے میں پائیدار اور شاندار انقلاب جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے میں پائیدار اور شاندار انقلاب جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

گراس روٹ لیول پر موثر تنظیم کے بغیرسیاسی تبدیلی ممکن نہیں ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن موثر تنظیم قائم کریں،میرپور کے ضمنی انتخابات میں ہونے والی کمزوریوں کو دور کریں اور انتخابات کی تیاری کریں،متاثرین منگلاڈیم کے ترجمان بننے ،عوام جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیں تو خوش حال اور برادری ازم سے پاک کشمیردیں گے،عوام کی مسائل اور مشکلات صرف جماعت اسلامی ہی حل کرواسکتی ہے جس کے پاس باصلاحیت اوردیانتدار قیادت ہے میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی اور شاندار انقلاب جماعت اسلامی ہی لاسکتی ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا ہے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے میرپور اور بھمبر کے کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے ڈاکٹر عصمت اﷲ کے گھر جاکر ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا جو چند دن قبل مقبوضہ کشمیرمیں وفات پاگئے تھے،ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تبدیلی کا راستہ یہی ہے جماعت اسلامی کے کارکن اور ذمہ داران گراس روٹ لیول پر اپنی موثر تنظیم قائم کریں موثر تنظیم کے بغیر سیاسی تبدیلی ناممکن ہے،موثر افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں تبدیلی چاہنے والوں کو اپنے ساتھ ملائیں میرپور کے ضمنی انتخابات میں جو کمزوریاں ہوئیں ہیں ان کو دور کریں جنرل انتخابات کی تیاری کریں،خطے کو قیادت ہم نے فراہم کرنی ہے باقیوں کے پاس کچھ نہیں ہے عوام نے سب کو آزماکر دیکھ لیاہے اگر عوام جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیں تو جماعت اسلامی خوش حال اور برادری ازم سے پاک اسلامی کشمیردے گی،انھوں نے کہاکہ کتنے سال گزرنے کے باوجود ابھی تک متاثرین منگلا کے مسائل حل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیروں ملک میرپور کے عوام شدید مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں،ان کی پریشانیوں کو دور کرنے واحد راستہ بھی یہی ہے کہ وہ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں،انھوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کوہدایت کی کہ وہ متاثرین کے ترجمان بننے اور ان کے ساتھ شریک ہوں اگر میری ضرورت پڑتی ہے تو میں خود مسائل کے حل کے لیے دھرنا دینے کو تیار ہوں،انھوں نے کہاکہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کب تک ان کے ساتھ خراب ہوتی رہے گی اس نظام کے ہوتے ہوئے ایمان بچانا بھی مشکل ہوچکاہے،انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ایک نئی تحریک شروع ہوچکی ہے اور وہ پاکستان کو پرچم لہرارہے ہیں اور یہاں کراچی سے کیا پیغام دیا گیاہے اس کو بھی حکومت پاکستان اور اس کے ادارے جائز ہ لیں،یہاں سے ان کے لیے مضبوط پیغام کی بجائے( را )سے مدد کی اپیل کیامعنی رکھتی ہے، پاکستان کی حکومت عوام سیاسی اور عسکری قیادت کشمیریوں سے یکجہتی کریں اور اس کے لیے عملی اقدامات کریں۔مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے،کشمیری پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں پاکستان کے دفاع اور اسلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر