کچھ سازشی عناصر ہمارے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم عوامی ایکشن فورم کے چیئرمین نثار شائق پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں، قمرالزمان ، راجہ فرید

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکچھ سازشی عناصر ہمارے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم عوامی ایکشن فورم کے چیئرمین نثار شائق پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں، قمرالزمان ، راجہ فرید{/AF}

باغ( )یونین کونسل تھب کے چیئرمین قمرالزمان اور سابق چیئرمین راجہ فرید نے کہاہے کہ کچھ سازشی عناصر ہمارے اتحاد کو پارا پارا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم عوامی ایکشن فورم کے چیئرمین نثار شائق پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی جن کو وزیر اعظم نے ثالث مقرر کیا ہے ان کی ثالثی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن فورم کے پلیٹ فارم پر ہم سب یکجان ہیں چند سازشی عناصر ہمارے ناموں سے جعلی بیانات جاری کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر جھوٹی ایف آئی آر کی واپسی اور ڈی ایس پی کی معطلی شامل ہے جب تک یہ حل نہیں ہوتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر