{AF}
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی اسلام آبادمیں اورسیز کشمیریوں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ناصرہ خان سے اہم ملاقات{/AF}
اسلام آباد( پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اسلام آبادمیں اورسیز کشمیریوں کی ڈپٹی ڈائریکٹر ناصرہ خان سے اہم ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اورسیز کشمیری ناصرہ خان نے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں کا اثاثہ ہیں ان کے فراہم کردہ زرمبادلہ سے کشمیر کا نظام چلتا ہے اورسیز کشمیر ہمارا اثاثہ ہیں ہم ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بھرپور کوشش اور جدوجہد کر رہے ہیں اور کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اورسیز کشمیریوں کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں ان کے حل کے لیے کوہتاہی اور غفلت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اورسیز ڈیسک کشمیر ہاؤس میں قائم ہے ہم ہر وقت ان کے لیے حاضر ہیں کوشش کررہے ہیں کہ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں اس حوالے سے تجاویز اور منصوبے بھی بنا رہے ہیں اورسیز کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ خاص کر میرپور کوٹلی اور دیگر اضلاع میں جو بھی اورسیز کے مسائل ہیں ان کے حل کی کوشش کریں گے ان کو مایوس نہیں ہو نے دیں گے اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے ان کی کوششوں اور کاوشوں کی تحسین کی اور کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اورسیز کشمیریز کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈیسک سے بھرپور تعاون کرے گی اور جو بھی ہمارے پیش نظر تجاویز ہیں وہ بھی ہم شئیر کریں گے انہوں نے کہا کہ اورسیز ڈیسک بہترین خدمات سرانجام دے سکتا ہے اس کو فعال اور بہتر بنانے کے لیے حکومت بجٹ بھی مختص کرے ۔