مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر اپنی منزل کا تعین کر لیا ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر اپنی منزل کا تعین کر لیا ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

حکومت پاکستان سیاسی جماعتیں اور ادارے کشمیریوں کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کریں ایسا نہ ہو کہ جس طرح بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں بنگالیوں کو سولیوں پر چڑھایا جا رہا ہے کشمیریوں کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو ،بھارت کے خطرے ناک عزائم آشکار ہو چکے ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے اس کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اور واضح پالیسی کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اول روز سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے حکومت پاکستان اس نازک مرحلے پر کردار ادا کرے لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیور عوام نے سید علی گیلانی کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر اپنی منزل کا تعین کر دیا ہے ،پاکستان کی حکومت سیاسی جماعتیں ادارے اور پوری قوم ان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عملی اقدامات کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو جس طرح بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت رکھنے والے بنگالیوں کو سولی پر چڑھایا جا رہا ہے اسی طرح پاکستان سے محبت رکھنے والے کشمیریوں کو نہ چڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی خطر ناک عزائم کے ساتھ حکومت میں آیا ہے اور اس نے اپنے انتخابی منشور میں اپنی قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکو ہمیشہ کے لیے ختم کرے گا اور پاکستان کے خلاف اس کے عزائم واضح اور دوٹوک ہیں نریندر مودی اور اس کی حکومت ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہی ہے پنڈتوں کو بسانے کے نام پر بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو بسانے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ کشمیر کے اندر فرقہ واریت کی جنگ شروع کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے تمام تر ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود اپنی منزل کا برملا اظہار کر دیا ہے اور لاکھوں کشمیری سڑکوں اور بازاروں میں نکل کر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں ان کی آرزو اور تمناؤں کا خون نہ ہونے دیں بلکہ عملی اقدامات کرکے ان کو آزاد کروائیں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطرناک عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر ایک بھرپور یکجہتی مہم چلانے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان اس کا اہتمام کرے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اول روز سے کشمیریوں کی مدد اور تائید کی ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں ہم پاکستانی قوم اور حکومت سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کی طرح کشمیریوں کی پشتیبانی کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر